وسیم اکرم سوئنگ کے سلطان ہیں ، مگر اس پاکستانی جیسا سوئنگ باؤلر نہیں دیکھا۔۔ وی وی ایس لکشمن

وسیم اکرم سوئنگ کے سلطان ہیں ، مگر اس پاکستانی جیسا سوئنگ باؤلر نہیں دیکھا۔۔ وی وی ایس لکشمن

وسیم اکرم سوئنگ کے سلطان ہیں ، مگر اس پاکستانی جیسا سوئنگ باؤلر نہیں دیکھا۔۔ وی وی ایس لکشمن

انڈین کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین ہمیشہ سے ہی پوری دنیا میں مشہور رہے ہیں ، شاندار کارکردگی کی وجہ سے ، کپل دیو ، سچن ٹنڈولکر ، راہول ڈریوڈ ، سارو گنگولی ، وی وی ایس لکشمن اور ویرند ر سہواگ نے دنیا میں کافی نام کمایا ، مگر باؤلنگ کے لحاظ سے انڈیا کافی پیچھے دیکھائی دیتا ہے ، پاکستان باؤلنگ کے لحاظ سے کافی آگے ہے ، اگر فاسٹ باؤلنگ کی بات کی جائے تو ، پاکستان نے کافی نامور باؤلر پیدا کیے ہیں ، عمران خان ، وسیم اکرم ، وقار یونس ، شعیب اختر ، وہاب ریاض اور عمر گل جیسے شاندار باؤلر پاکستان کی دھرتی پر پیدا ہوئے ہیں۔

پاکستان کی باؤلنگ لائن اپ ہمیشہ شاندار اور جاندار رہی ہے ، دنیا کی تمام کھلاڑیوں نے ہمیشہ پاکستانی باؤلنگ کی تعریفیں کی ہیں ، انڈین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی وی وی ایس لکشمن نے محمد آصف کو وسیم اکرم سے بھی خطرناک باؤلر قرار دیا ہے ، وی وی ایس لکشمن کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم واقعی سوئنگ کے سلطان ہیں , مگر محمد آصف سے زیادہ خطرناک اور سوئنگ باؤلر نہیں دیکھا۔ انہوں لاہور ٹیسٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیسٹ میچ ہمارے کافی مشکل ٹیسٹ تھا۔ محمد آصف نے اس ٹیسٹ میں انتہائی خطرناک باؤلنگ کی۔ جو ہمیں کبھی نہیں بھولے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں