تحریک انصاف کی حکومت کو ایک اور شدید دھچکا !!!! عمران خان کے قریبی ساتھی نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا – Qahani.com

تحریک انصاف کی حکومت کو ایک اور شدید دھچکا … عمران خان کے قریبی ساتھی نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

 

Android App iOS App

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے وزیراعظم عمران خان کو آئندہ ماہ عہدے سے مستعفی ہونے کے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی شائع خبر کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ,,,,

خالد جاوید کو وزیراعظم عمران خان نے فروری 2020ء میں عہدے پر مقرر کیا تھا لیکن وہ دو سال عہدے پر کام کرنے کے بعد اب مزید کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے….

انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ انہیں فروری 2022ء میں عہدے سے سبکدوش کر دیا جائے۔ تاہم، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ خالد جاویدعہدے پر کام کرتے رہیں کیونکہ وہ اچھی ساکھ کے حامل ہیں بالغ النظر شخص ہیں,,,

اور ساتھ ہی موجودہ حکومت کے ماہرین قانون کی ٹیم میں دانشمند شخص سمجھے جاتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد جاوید گھریلو معاملات کی وجہ سے ملازمت چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے قانونی مشورے دے کر اور قانونی معاملات پر قانون اور اخلاقیات کی بنیاد پر سخت موقف اختیار کرکے عزت کمائی ہے۔

READ MORE ARTICLES…..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں