بچوں کی خواہش پوری ہو گئی، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے خوشخبری سنا دی – Today Newztv

بچوں کی خواہش پوری ہو گئی… وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے خوشخبری سنا دی

وفاقی وزارت تعلیم نے لائٹر بیگ برائٹر سٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، نئی پالیسی پہلی سے پانچویں جماعت تک لاگو ہوگی، نئی پالیسی کے تحت کلاسوں کے اندر خصوصی ریک بنائے جائیں گے,,,,,

بچے صرف مطلوبہ کاپیاں اور کتابیں لے کر آئیں گے۔ ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم کا لائٹر بیگ برائٹر سٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، نئی پالیسی پہلی سے پانچویں جماعت تک لاگو ہوگی۔ نئی پالیسی کا فیصلہ بچوں کی ذہنی و جسمانی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا……

۔ نئی پالیسی کے تحت کلاسوں کے اندر خصوصی ریک قائم کیے گئے ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت مطلوبہ نصابی کتابوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ پالیسی کے تحت بچے صرف مطلوبہ کاپیاں اور کتابیں لے کر آئیں گے۔

وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ بچوں کی صحت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔دوسری جانب کورونا وائرس کی پانچویں لہر اومی کرون کے بڑھتے کیسز کے باعث کل 13 جنوری جمعرات کو دن 11 بجے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بلا لی گئی ہے،

کانفرنس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔ کانفرنس میں اومی کرون لہر کے بڑھتے کیسز کا جائزہ لیا جائے گا، کانفرنس میں کورونا کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی تجویز پر بھی غور ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ کانفرنس میں اسمارٹ سلیبس اورہفتے میں تین دن کلاسزکی تجاویز پربھی غورکیا جائے گا۔

READ MORE ARTICLES…..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں