سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال مقرر، حکومت نے نئی پنشن اسکیم کی منظوری دیدی – Pakistan News Network

سرکاری ملازمین کی ”ریٹائرمنٹ” کی عمر 55 سال مقرر، حکومت نے نئی پنشن اسکیم کی منظوری دیدی —

 

کراچی (–مانیٹرنگ ڈیسک–)سندھ کابینہ نے نئی پینشن اسکیم کی منظوری دیدی ،اب نئے رولز کے تحت سرکاری ملازم 25 سال بعد یا 55 سال عمر کے بعد ریٹائر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمین کے ریٹائرمنٹ اورپنشن کے

قوانین میں تبدیلی،سی پی ایل سی کے لیے قواعد جبکہ رینجرکے انسداد دہ-ش-ت گ-ردی ایکٹ کے تحت اختیارات میں 90 دن کی توسیع کی منظوری دے دی۔ صوبائی کابینہ نے صوبے کے 9 مختلف میگا ترقیاتی منصوبوں کے لیےلیے 58ارب روپے

فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔ صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلی ہائوس میں وزیراعلی سندھسید مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے،اجلاس میں تمام صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، اے سی ایس ہوم، چیئرمین پی

اینڈ ڈی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ صوبائی کابینہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی یی پی)کے منصوبوں کے فنانس کو بہتر اور موثر طریقے سے چلانے کے لیے9 مختلف منصوبوں کے بقایاجات ادا کرنےکے لیے 58 بلین روپے کی منظوری دی۔ 9 منصوبوں کے

لیے منظور کیے گئے—- فنڈز میں ملیر ایکسپریس وے کے لیے 13.1 ارب روپے، نبی سر ۔وجیہر واٹر ورکس کے لیے 19.2 ارب روپے، دریائے سندھ پرگھوٹکی ۔ کندھ کوٹ پل کے لیے 6.73ارب روپے ، ماڑی پور ایکسپریس وے کیلئے 4.3ارب روپے ،

کورنگی لنک روڈ کے لیے 5 ارب روپے ، کراچی حب واٹر کینال کے لیے 7.3 ارب روپے ، کراچی ٹھٹھہ کیریج وے کیلئے 862ملین روپے ، چلڈرن ہسپتال نارتھ کراچی کے لیے 440 ملین روپے اور ریجنل بلڈ سینٹرز کے لیے 830

ملین روپے شامل ہیں۔ پی پی پی یونٹ ان فنڈز کو پراجیکٹس کی ڈیٹ سروسنگ کے لیے استعمال کرے گا۔وزیراعلی سندھ نے پی پی پی یونٹ کو ہدایت کی کہ وہ جاری منصوبوں پر کام کی رفتارکو تیز کرے تاکہ انہیں بروقت مکمل جاسکے۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ نیب نے کشمور اور نوشہروفیروز کے اضلاع میں 67, 846.94 ٹن گندم کی کمی کو ظاہر کیا تھا لیکن جب اس کمی کی تصدیق کی گئی تو یہ 21, 409.71 ٹن پائی گئی اور 33, 917.41 ٹن گندم دستیاب تھی—- لیکن اسے نیب کی کسٹڈی میں ڈکلیئر کیا گیا۔ محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیب حکام سے بات کی ہے اور انہیں بتایا ہے کہ اگر دستیاب اسٹاک نہیں اٹھایاگیا تو ایک ارب روپے مالیت

کا اناج ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔ نیب حکام نے محکمہ خوراک کو بتایا کہ انہوں نے انہیں گندم لے جانے سے نہیں روکا۔ کابینہ نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ وہ اسٹاک اٹھائے اور پالیسی کے مطابق اسے جاری کرنا شروع کریں۔ این آئی سی وی ڈی: محکمہ صحت نے کابینہ کو بتایا

کہنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی)/ کو گزشتہ تین سالوں 18-2017، 19-2018 اور 20-2019کے دوران کم ادائیگی کی گئی اور انہیں مختص رقم سے کم فنڈز جاری کیے گئے ۔ لہذا NICVD پر 7.4 بلین روپے کے واجبات ہوگئے ۔ کابینہ نے فوری طور پر 4 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی اور باقی رقم این آئی سی وی ڈی کو بعد میں فراہم کی جائے گی۔

”””””””””””””””’READ MORE BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں