بریکنگ نیوز ،این سی او سی کا تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لئے بند کرنے کا اعلان

بریکنگ نیوز… ،این سی او سی کا تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لئے بند کرنے کا اعلان

بریکنگ نیوز ،این سی او سی کا تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لئے بند کرنے کا اعلان اسلام آباد(-نیوز ڈیسک-) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (-این -سی- او- سی- ) نے کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ محکمہ تعلیم ، صحت کےحکام سے مل کر اسکولوں کی بندش کا تعین کریں گے۔

این سی او سی کے مطابق 12 سال سے زائدعمرکے طلبا کو ویکسین لگانے کی مہم چلائی جائے، ‏اومی کرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں 2 ہفتوں کیلئے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں ۔

این سی او سی کے مطابق ٹیسٹنگ کا مقصد ان شہروں کے طلبا کا کورونا سے بچاؤ اور پھیلاؤ کا درست اندازہ لگانا تھا ، ڈیٹا سے ویکسینیشن لیولز اور انفیکشن ریٹ کا تعلق سامنے آیا ہے—- جبکہ اعداد و شمار کے مطابق ویکسینیشن اور کورونا کے پھیلاؤ کا گہرا تعلق ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے مزید 12 تعلیمی اداروں میں 50 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیاء کی جانب سے کورونا مثبت کیسز والے تعلیمی اداروں کو فوری بند کرنے کے لیے انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق کورونا کیس رپورٹ ہونے والے تعلیمی اداروں کو فوری بند کیاجائے، متعلقہ تعلیمی اداروں کو آئندہ احکامات تک بند رکھا جائے ، ایک ہفتے کے دوران اسلام آباد کے 35 تعلیمی اداروں میں کورونا کے ایک سو سے زائد کیس رپورٹ ہو چکے ۔

CLICK MORE ”””””’

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں