مقتول سری لنکن شہری کے اہل خانہ کو سیالکوٹ کی کاروباری برداری نے کتنی امدادی رقم بھجوا دی؟ –

مقتول سری لنکن شہری کے اہل خانہ کو سیالکوٹ کی کاروباری برداری نے کتنی امدادی رقم بھجوا دی…؟ –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ لیدر فیکٹری کے سری لنکن منیجر پرانتھا کمارکو ملازمین نے  تشد  د کر کے ہلا ک کر دیا تھا اور نعش کو کھینچ کر چوک تک لائے۔ اس کے بعد ہجوم میں شامل مشتعل افراد نے اسے نذر آ تش کر دیا تھا…..

۔ فیکٹری ملازمین کے ہاتھوں ہلا ک ہونے والے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے بھائی کمالا سری نتاشا کمارا کا کہنا ہے۔ کہ وہ تحقیقات سے مطمئن ہیں، انہیں پاکستان پسند ہے اور اب بھی ان کے  پاکستان کے بارے میں خیالات اچھے ہیں، ,,,,

حکومت ایسے اقدامات کرے کہ ایسا مزید کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کمالا سری نتاشا کمارا نے کہا کہ ان کے گھر والے اب تک ہونے والی تحقیقات سے مطمئن ہیں،,,,

پاکستانی حکومت کی تحقیقات درست سمت میں ہیں، وزیر اعظم سنجیدگی سے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، پاکستان حکومت سے گزارش ہے کہ بھائی کے بچوں کیلئے کچھ کرے۔ کاروباری برادری نے سری لنکن شہری کے اہلخانہ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد اور تنخواہ بھجوا دی۔ ..

ہم نیوز کے مطابق ایک لاکھ ڈالرکی رقم سری لنکن شہری کی بیوہ کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی ہے۔مقتول سری لنکن شہری کی ماہانہ تنخواہ  1667 ڈالر بھی ان کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں  منتقل کی گئی ہے۔ یہ رقم 10سال تک ہر ماہ ان کی بیوہ کو دی جائے گی

۔واضح رہے کہ سیالکوٹ کی کاروباری برادری نے وزیراعظم کی جانب سے بیوہ کی امداد کے اعلان کے تحت رقم اکاونٹ میں منتقل کی ہے۔ واضح رہے کہ لیدر فیکٹری کے سری لنکن منیجر پرانتھا کمارکو ملازمین نے  تشد  د کر کے ہلا ک کر دیا تھا۔

READ MORE ARTICLES…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں