دارالحکومت تبدیل کرنے کا فیصلہ ، وجہ سامنے آگئی

دارالحکومت تبدیل کرنے کا فیصلہ ،,, وجہ سامنے آگئی

دارالحکومت تبدیل کرنے کا فیصلہ ، وجہ سامنے آگئی غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کو’نوسانترا‘ میں بدلنے کی تجویز دی گئی ہے …

جسکا مطلب ’آرکی پیلیگو‘ یعنی ’جزائر کا بڑا مجموعہ‘ ہے۔ جکارتہ کو درپیش سنگین ماحولیاتی چیلنجز کے پیش نظر انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو نے 2019 میں پہلی بار دارالحکومت کی تبدیلی کے منصوبے کا اعلان کیا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس منصوبے پر عمل نہ ہو سکا تھا …

تاہم اب دارالحکومت کو 2024 میں منتقل کیا جائے گا۔ منصوبے کے مطابق جکارتہ کو 2 ہزار کلو میٹر شمال میں واقع صوبے مشرقی کلیمانتن میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ دارالحکومت کی منتقلی سے ایک کروڑ کی آبادی والے شہر پر دباؤ کم ہوگا۔

خیال رہے کہ جکارتہ کو ایک ڈوبنے والا شہر قرار دیا گیا ہے کیوںکہ جکارتہ مسلسل سیلاب اور زمین سے بے تحاشہ پانی نکالنے کی وجہ سے دنیا میں تیزی سے ڈوبنے والا شہر بن گیا ہے، جکارتہ کا شمالی حصہ 25 سینٹی میٹر سالانہ شرح سے ڈوب رہا ہے۔

READ MORE ARTICLES…..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں