پاکستان آئی تب شادی کا نہیں سوچا تھا مگر ائیرپورٹ پر اترتے ہی رشتہ ہو گیا !!! ایسا کیا ہوا کہ عربی لڑکی نے پاکستانی لڑکے سے شادی کا فیصلہ کر لیا؟ – Newsbeads

پاکستان آئی تب شادی کا نہیں سوچا تھا… مگر ائیرپورٹ پر اترتے ہی رشتہ ہو گیا !!! ایسا کیا ہوا کہ عربی لڑکی نے پاکستانی لڑکے سے شادی کا فیصلہ کر لیا؟ –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہم دیکھتے ہیں کہ کئی پاکستانی امریکا سے انگلینڈ سے اور بہت سے ملکوں سے شادیاں کر کے عورتیں پاکستان لاتے ہیں مگر ان کی عمریں بھی پھر 70 یا 80 سال ہوتی ہیں

اور انہیں بہت سے طرح کی بیماریاں بھی ہوتی ہیں۔مگر اب ایک ایسا پاکستانی بھی سامنے آیا ہے جس نے عربی لڑکی سے شادی کی ہے اور یہ مکمل تندرست بھی ہے۔

آئیے جانتے ہیں ان کی شادی کے خوبصورت لمحات کے بارے میں۔اس پاکستانی لڑکے کا نام تابش اقبال ہے اور یہ اسلام آباد میں ر ہتے ہیں، ان کی بیوی جن کا نام ماہا ہے اور یہ ایک عربی لڑکی ہے جو تیونس سے پاکستان آئی ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ اسلام آباد کے تابش اقبال پڑھنے کی غرض سے فرانس گئے تھےتو لاک ڈاؤن لگ گی اور اسکے بعد تابش صاحب کا کہنا ہے کہ گھر میں رہ رہ کر دل تنگ آ گیا تھا…. تو ایک دن کافی کیفے میں چلا گیا۔اور اسی کیفے والوں نے میرا یوٹیوب چینل بھی دیکھا تھا

تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ کی آواز بہت اچھی ہے آپ ہمارے کیفے میں رات کو گایا کریں تو میں نے وہاں پر جب پہلی بار اپنی آواز کا جادو جگایا تو سب تیونس کے لوگ میرے پنجابی گانے پر جھومنے لگے اور تب ہی وہاں یہ بھی موجود تھیں انہیں بھی میرا گانا بہت پسند آیا۔تو اس کے بعد ہمارا ملنا گلنا شروع ہو گیا

اور آہستہ آہستہ میں سوچ لیا کہ انہیں ہی اپنا جیون ساتھی بناؤں گا لیکن پہلے تو انکے والدین اور میرے والدین منع کرتے رہے لیکن بعد میں سب مان گئے تھے اور بہت خوشی سے ہماری شادی ہوئی۔تیونس سے آئی بھابھی کہتی ہیں کہ مجھے پہلے پاکستان کے بارے میں بالکل نہیں پتا تھا۔لیکن جب میں 33 گھنٹے سفر کر کے پاکستان پہنچی تو میرے تابش کی پوری فیملی نے میرا ائیر پورٹ پر انتہائی بہترین استقبال کیا، پھول پھینکے، لال قالین بچھایا ۔

اور تابش نے دولہے کی شیروانی میں مجھے ائیر پورٹ پر ایک مرتبہ پھر شادی کیلئے پرپوز کیا۔ جو کہ میری زندگی کا سب سے اچھا اور بڑا دن تھا۔مزید یہ کہ یہ وہی جوڑا ہے جس کی ائیر پورٹ پر لڑکی کو پرپوز کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اس انوکھے پرپوزل پر تابش کا کہنا تھا کہ مجھے یہ ہمیشہ جیسے لوگ اپنے چاہنے والوں کو پرپوز کرتے تھے انکی ویڈیوز مجھے بھیجتی تھیں۔اور مجھے معلوم ہے کہ انہیں سرپرائز کتنے پسند ہیں تو میں نے انہیں کہا کہ میرا بہت ضروری کام ہے میں تو نہیں آ سکوں گا تمہیں ائیر پورٹ پر لینے پر میرا ڈرائیور آ جائے گا۔تو پہلے تو یہ پریشان ہوئی

مگر پھر سمجھ گئی کیونکہ سب سے بڑی خوبی ہی یہی ہے کہ خوبصورت بہت ہے اور سمجھدار ہے۔ لیکن جب یہاں ماہا سے پوچھا گیا کہ آپکو ان کی کون سی بات اتنی پسند آئی کہ آپ نے شادی ہی کر لی ان سے تو کہا کہ ان کی آواز اور یہ پورے کہ پورے مجھے پسند ہیں۔اسی موقعے پر تابش سے پو چھا گیا کہ پہلی مرتبہ کون سا گانا گا کر انہیں پرپوز کیا۔تو انہوں نے یہ گانا گا کر سنایا جس کے بول کچھ یوں تھے کہ ایسے ہی لاہور لاہور نہیں ہے، دل لاہور والیوں نے لگائے ہوئے ہیں “، ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ ڈالا کہ اگر انہیں سمجھ آ جائے یہ گانا تو پھر میری شادی مشکل میں پڑ جاتی۔یہی نہیں یہ عربی بھابھی بہت ہی اچھے پراٹھے، بریانی، چنے اور تیونس کی تمام ڈشز بنا لیتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اب یہ دونوں پاکستانی اور تیونس کے کھانوں کیلئایک ریسٹورنٹ کھول رہے ہیں اس کے علاوہ تابش جو کہ ایک نہایت ہی خوبصورت گلوکار ہیں اور یوٹیوب پر اپنے گانے اور اپنی عربی بیوی کے ساتھ وی لاگ بھی اپلوڈ کرتے ہیں۔

”””””””””””””””””””””’

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں