اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) تجزیہ کار اور کالم نگار سلیم صافی نے عمران خان کے تازہ ترین بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف سب سے پہلے اسد عمر اور شبلی فراز وعدہ معاف گواہ بنیں گے…

۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ میں آپ کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ کسی غلط فہمی میں نہ رہنا۔ آپ جن کو دھمکی دے رہے ہیں ،اب وہ آپ کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں,….

۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے ابھی تک صرف ان کی لاڈ دیکھی ہے، مار نہیں۔۔۔اگر آپ کے خلاف پہلے وعدہ معاف گواہ اسد عمراور زلفی بخاری نہ بنے تو میرا نام شبلی فراز رکھ لیں۔اس سے قبل صحافی و تجزیہ کار مشرف زیدی نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ .

لوگوں میں انتشاری کیفیت پیدا کرکے کرسی پر سوار رہنا؟ کیا یہ ہے، ان کی سوچ میں انصاف پھیلانا؟انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ عمران خان کیا پاکستانی عوام کو دھمکی دے رہے ہیں، یا ان کو جنہوں نے ان کا چناؤ کیا تھا؟

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج عوام سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مجرموں کو این آر او دیا گیا تو اسی دن میں ملک سے غداری کروں گا،کوئی طاقتور جیلوں میں نظرنہیں آتا،عدلیہ سے کہتا ہوں ملک پر رحم کرے…

۔ اگر گورنمنٹ سے نکل گیا تو زیادہ خطرناک ہوں گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگر میں سڑکوں پر آیا اس اپوزیشن کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، حکومت موجودہ پانچ سال کے بعد اگلے پانچ سال بھی پورے کرے گی۔

READ MORE ARTICLES…