اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے۔…

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں 5 وزرا ان کے ساتھ جائیں گے، وزیراعظم نے وزرا کو دورہ چین سے متعلق ہدایت دے دیں۔….

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ وزرا سے وزراتوں سے متعلق اہم بریفنگ لیں۔عمرانن نے کہا کہ اہم دورہ ہے چین جانے والے وزرا کورونا سے متعلق احتیاط برتیں، دورہ چین میں مفاہمتی یادداشتوں

، منصوبوں سے متعلق مکمل تیاری کریں۔ذرائع کے مطابق عمران خان چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ اور دیگراہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے…

۔ذرائع کے مطابق دونوں ممالک میں اعلیٰ سطحی مذاکرات بھی ہوں گے، وزیراعظم چینی تاجر برادری اور صنعتکاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔

Read more articles below…