اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر اینکر پرسن غردہ فاروقی کا کہنا ہے کہ حکومت کو دو دنوں میں دو بڑے دھچکے لگے ہیں …

۔تفصیلات کے مطابق سماجی راطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں غریدہ فاروقی نے بتایا کہ ’’دو دن میں عمران خان حکومت کیلئے دو بڑے دھچکے! کلمشیرِاحتساب کااستعفی,

اوراحتساب کے بیانیے/عمل پر سنگین سوالیہ نشان۔جس کے بعد وزیراعظم کی خصوصی ہدایات کہ اپوزیشن خاص طور پر شہبازشریف کی مبینہ (غیر ثابت شدہ) کرپشن اجاگر کیجائے اور آج کرپشن انڈیکس نے حکومت کا اپنا بھانڈا پھوڑ دیا۔۔۔‘‘

دوسری جانب ٹرانسپیرنی انٹرنیشنل کی کرپشن کے حوالے سے رپورٹ کے اجرا کے بعد ٹویٹر پر پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے ہیں….

۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور کرپشن پر سینشن انڈیکس میں پاکستان دنیا میں 140ویں نمبر پر آگیا ہے۔..

2020میں پاکستان کا کرپشن میں 124 واں نمبر تھا۔ صحافی گوہر بٹ نے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کا ورلڈ کپ بھی جیت لیا ہے۔…

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کرکٹ کے بعد کرپشن کا ورلڈ کپ بھی جیت لیا۔سینئر صحافی خاور گھمن نے حکومتی ترجمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان کے پاس پہنچیں جو کہتے تھے کرپشن بڑھتی ہے تو ترقی بھی بڑھتی ہے۔ سینئر صحافی اور پاکستان میں ٹاک شوز کے بانی طلعت حسین نے لکھا کہ کرپشن میں پاکستان کا نمبر 16 درجے مزید بڑھ گیا۔

پاکستان کے سب سے معروف صحافی اور اینکر حامد میر لکھتے ہیں کہ خان صاحب نے کرپشن کا ورلڈ کپ جیت کر سب کو سرخرو کردیا۔سینئر صحافی مبشر زیدی نے لکھا کہ وزیر اعظم ساری دنیا کو کرپشن پر بھاشن دیتے رہے مگر ان کی اپنی حکمرانی میں کرپشن کی درجہ بندی میں ملک 140 ویں نمبر پر آ گیا۔ایک اور سینئر صحافی رضوان رضی لکھتے ہیں کہ چلیں جی ایک اور لینڈ مارک حاصل ہو گیا۔

سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے صاحبزدے علی ڈار کا کہنا تھاکہ اب یہ مت کہہ دینا کہ پچھلی حکومت نے کرپشن کو مصنوعی طور پر نیچے رکھا ہوا تھا۔مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تبصرہ کیا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد عمران نیازی نے ترجمانوں کا ہنگامی اجلاس بلا لیا۔سینئر صحافی کامران یوسف نے لکھا کہ وزیراعظم تو حکومت میں رہ کر ہی بہت خطرناک ثابت ہو رہے ہیں۔اس وقت ٹویٹر پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے ۔حکومت کی حمایت میں ٹویٹ کی جا رہی ہیں اور مخالفت میں بھی ۔

Read more articles below…