’’وردی پہن کر سیدھا چھاپہ ماردیں‘‘ دبنگ خاتون افسر ’ عائشہ بٹ‘ کے ساتھ انوکھی واردات ہوگئی، سوشل میڈیا پر طوفان – PAKISTAN PRESS

’’وردی پہن کر سیدھا چھاپہ ماردیں….‘‘ دبنگ خاتون افسر ’ عائشہ بٹ‘ کے ساتھ انوکھی واردات ہوگئی، سوشل میڈیا پر طوفان –

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب پولیس کی خاتون افسر عائشہ بٹ کو بینک کی اے ٹی ایم سے نکالی گئی رقم میں جعلی نوٹ بھی موصول ہو گیا ۔ اس حوالے سے عائشہ بٹ نے خود سوشل میڈیا پر انکشاف بھی کیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عائشہ بٹ نے

اپنے پیغام میں کہا ہے کہ’’ میرا سیلری اکائونٹ جو کہ بینک آف پنجاب میں ہے ، کل کچھ پیسے اے ٹی ایم سے نکلوائے اس میں ایک ہزار کا نوٹ جعلی نکلا ۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ کیابینک بھی فیک کرنسی دیتا ہے ۔

انکے اس سوال پر ایک صارف مدثر کی جانب سے مزاحیہ انداز میں لکھا گیا کہ ہا ہا ہا ، پولیس والوں کیساتھ بھی دھوکہ ۔ وہیں ایک اور میزان بینک کے ستائے صارف ہما ساجد شاہ نے لکھا کہ کبھی آپ نے میزان بینک کی خدمت کا موقع نہیں دیا

ورنہ آپ کو بہت پہلے پتہ چل گیا ہوتا ۔ عابد جاوید نے مزاحیہ انداز میں پوچھا لیا کہ عائشہ جی کیا اس پر عید مبارک لکھا تھا ۔ ایک اور صارف کی جانب کہا گیا کہ وردی پہن کر سیدھا بینک پر چھاپہ ماریں۔

READ MORE NEWS …….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں