تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند …طلبہ کی توموجیں ہوگئیں – PAKISTAN PRESS

تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند…طلبہ کی توموجیں ہوگئیں –

 

کورونا وائرس کی انسداد کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (-این -سی- او -سی-) نے کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔…..

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 7 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی۔ این سی او سی نے کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے……

۔ این سی او سی کے مطابق ضلعی صحت اور تعلیم کے حکام صوبائی انتظامیہ سے مل کر بندش کا تعین کرے گی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ وفاق کی اکائیاں 12 سال سے زائد عمرطلبہ کی ویکسینیشن کیلئے خصوصی مہم چلائیں,,

اور 100 فیصد ویکسینیشن یقینی بنائی جائے۔ این سی او سی کے مطابق تعلیی اداروں میں آئندہ دو ہفتوں کیلئے بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کی جائے، کورونا کی زیادہ شرح والے شہروں کے تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ پرخصوصی توجہ دی جائے

۔ انسداد کورونا کے ادارے کا کہنا ہے کہ اومی کرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ کی گئی جس کا مقصد ان شہروں کےطلبہ کو کورونا سے بچانا تھا اور پھیلاؤ کا درست اندازہ لگانا تھا۔

READ MORE NEWS ARTICLEX BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں