پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں ڈرامائی موڑ، فنڈنگ کرنیوالوں نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں ڈرامائی موڑ…، فنڈنگ کرنیوالوں نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

 

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں ڈرامائی موڑ، فنڈنگ کرنیوالوں نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن )سینئر صحافی عمر چیمہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بڑا انکشاف کردیا، تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ پرکرتے ہوئے انہوں نے لکھا

کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں جن عطیات دینے والوں کے نام سامنے آئے ہیں—- ان میں سے بعض لوگوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فنڈ شوکت خانم ہسپتال کو دئیے تھے جو پی ٹی آئی کے کھاتے میں ڈال دئیے گئے،دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ سامنے لانے اور کیس کی سماعت

لائیو دکھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے—- کہ الیکشن کمیشن روزانہ کی بنیاد پر فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کرے اور زیر التوا مسئلے پر قانون و انصاف کے تقاضے بلا تاخیر پورے کیے جائیں، عمران خان نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، عمران خان نے شوکت خانم کے چندے کو سیاسی فنڈز میں بدل کر جرم کیا ۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران کی جعلسازی کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت سامنے آگیا ہے، شوکت خانم ڈونرز کو بطور پارٹی ڈونر اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں ڈالنا خوفناک انکشاف ہے، 35 فیصد ڈونرز نے پی ٹی آئی کو چندہ نہیں دیا تھا،

جعلسازی سے ان 35 فیصد ڈونرز کی فہرست کو فارن فنڈنگ کی فہرست میں ڈالا گیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، عمران خان نے شوکت خانم کے چندے کو سیاسی فنڈز میں بدل کر جرم کیا، فارن فنڈنگ کیس میں 8 والیمز اِسی لیے چھپائے جا رہے ہیں۔ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا

کہ کرپشن، منی لانڈرنگ اور غیرملکی غیرقانونی سرمائے کی تفصیل خفیہ رکھی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق اسٹیٹ بینک سمیت تمام دستاویزات کو پبلک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی ملازمین کے نجی اکاؤنٹس میں رقوم منگوائیں، عمران صاحب کے غیر ملکی بینکوں میں اکاؤنٹس کی تفصیل آنا باقی ہے۔

read more news articles below

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں