“اشرف غنی اور اس کے ساتھیوں پر لعنت ہو، اس نے ہمارے ہاتھ پشت پر باندھ کر ہمیں فروخت کر دیا”‎ افغان وزیردفاع جنرل بسم اللہ محمدی‎

“اشرف غنی اور اس کے ساتھیوں پر لعنت ہو… ، اس نے ہمارے ہاتھ “پشت” پر باندھ کر ہمیں فروخت کر دیا”‎ افغان وزیردفاع جنرل بسم اللہ محمدی‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)اشرف غنی استعفیٰ دینے کے بعد تاجکستا ن پہنچ گئے ہیں جس کی افغان میڈیا نے تصدیق کر دی ہے ۔ اس حوالے سے افغان وزیر دفاع جنرل بسم اللہ محمدی نے کہا ہے…… کہ اشرف غنی اور اس کے ساتھیوں پر لعنت ہو جنہوں نے ہمارے ہاتھ پشت پر باند ھ کر ہمیں فروخت کر دیا

۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اشرف غنی پر لعنت ہو، اس نے ہمارے ہاتھ پشت پر باندھ کر ہمیں فروخت کر دیا۔ دوسری جانب شرف غنی نے صدارت سے استعفیٰ
دینے کے بعد ملک سے فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اشرف غنی نے استعفیٰ دینے بعد ملک چھوڑ کر چلے ہیں ہیں ۔

برطانوی ذرائع کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان سے فرار ہونے کے بعد تاجکستان میں پنا ہ لی ہے ۔ واضح رہے کہ غیرملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان حکومت میں نئی عبوری حکومت کے قیام کا معاہدہ طے پاگیا ہے….. ، افغان صدر اشرف غنی نے استعفیٰ دیدیا ہے، اشرف غنی نے استعفیٰ طالب سے مذاکرات کے بعد دیا۔

افغان وزیرداخلہ کے مطابق معاہدہ میں طے پایا ہے کہ کابل پر حملہ نہیں ہوگ ا۔ذرائع کے مطابق سابق افغان وزیرداخلہ علی احمدجلالی عبوری حکومت کے سربراہ ہوں گے جبکہ بعض غیرملکی ذرائع یہ دعویٰ کررہے ہیں……. کہ افغانستان میں عبوری حکومت ملا عبدالغنی کی سربراہی میں قائم ہوگی۔

مغربی میڈیا نے اشرف غنی کے استعفے کی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف غنی کسی بھی وقت استعفیٰ دے سکتے ہیں۔مغربی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے….. کہ طالب کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر کابل پہنچ گئے

Read also….. .

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں