شہری ٹینکیاں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ…. شہری ٹینکیاں فل کرالیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ، پٹرولیم ڈویژن نے تجاویز وزارت خزانہ ارسال کردیں ۔تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز…… وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی ہیں ،

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں50پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 50پچاس ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے……،پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے یہ تجاویز وزارت خزانہ کو موصول ہوئیں

اور اب وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم عمران خان کوارسال کرے گی ،وزیراعظم کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں کا حتمی تعین کرے گی…… ۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 16اگست سے نافذ العمل ہوں گی۔

READ MORE NEWS BELOW

=

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں