شادی کے بعد ملاقاتیں بند!دوست نے دوست سے ایسا بدلہ لیا کہ جان کرسب دنگ رہ گئے

شادی کے بعد ملاقاتیں بند..!دوست نے دوست سے ایسا بدلہ لیا,, کہ جان کرسب دنگ رہ گئے

ساہیوال ( ویب ڈیسک)ساہیوال میں شادی کے بعد وقت نہ دینے پر نوجوان نے اپنے دوست کو ابدی نیند سلادیا۔ملزم نےاعتراف جرم کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے رہائشی محمد شاہد اور شہزاد فرید کے درمیان گہری دوستی تھی،

کچھ عرصہ پہلے محمد شاہد کی شادی ہوگئی اور اس نے شہزاد فرید کو ٹائم دینا کم کردیا جس کا اسے رنج تھا۔ملزم شہزاد فرید بہانے سے محمد شاہد کو اپنے ساتھ لے گیا …..اور اس سے اپنے تحائف وغیرہ کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

اسی بات پر دونوں میں تنازع ہوگیا جس پر شہزاد فرید نے فائرنگ کرکے شاہد کو موت کے گھاٹ اتادیا۔پولیس کا کہنا ہے….. کہ شہزاد فرید اپنے دوست کو پہلے ہی قتل کرنے کا منصوبہ بنا چکا تھا

اس لئے اس نے اپنی موٹرسائیکل کی بجائے مقتول شاہد کی موٹرسائیکل استعمال کی اور اپنے ساتھ اسلحہ پہلے سے ہی رکھا ہوا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا….اور کارروائی شروع کردی۔

READ ALSO….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں