این پونٹ، ایلبی مورکل، ورنن فلینڈر نے پی سی بی کیساتھ کوچنگ کیلئے درخواست دیدی ٹوبی ریڈفورڈ نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے عہدے کیلئے درخواست دی، ایلبی مورکل پاور ہٹنگ کوچ بننے کے خواہاں،این پونٹ، ورنن فلینڈر اور سٹیفن جونز کا باؤلنگ کوچ بننے کی خواہش کا اظہار – اُردو پوائنٹ سپورٹس

این پونٹ، ایلبی مورکل، ورنن فلینڈر نے پی سی بی کیساتھ کوچنگ کیلئے درخواست دیدی ٹوبی ریڈفورڈ نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے عہدے کیلئے درخواست دی، ایلبی مورکل پاور ہٹنگ کوچ بننے کے خواہاں،این پونٹ، ورنن فلینڈر اور سٹیفن جونز کا باؤلنگ کوچ بننے کی خواہش کا اظہار – اُردو پوائنٹ سپورٹس


Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب

پیر 31 جنوری 2022
12:46

این پونٹ، ایلبی مورکل، ورنن فلینڈر نے پی سی بی کیساتھ کوچنگ کیلئے درخواست دیدی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 جنوری 2022ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مختلف کوچنگ عہدوں کے لیے انگلینڈ کے ٹوبی ریڈفورڈ، این پونٹ اور ایلبی مورکل کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ریڈفورڈ جو پہلے ویسٹ انڈیز کی قومی ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور بنگلہ دیش ہائی پرفارمنس یونٹ کے سربراہ ہیں، نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے عہدے کے لیے درخواست دی ہے جب کہ جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر ایلبی مورکل نے پاور ہٹنگ کوچنگ کا کردار ادا کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ این پونٹ، ورنن فلینڈر اور سٹیفن جونز نے باؤلنگ کوچ کے عہدے کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ دسمبر میں کرکٹ کے آنے والے مصروف شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے قومی مینز ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے لیے اشتہار دیا تھا۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 جنوری تھی۔ بھرتی کے حوالے سے حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کریں گے۔ چند روز قبل ثقلین مشتاق نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں انٹرنیشنل پلیئر ڈیویلپمنٹ کے سربراہ کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔                                                                                                                                                       

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 31/01/2022 – 12:46:04

Your Thoughts and Comments

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں