اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چیف جسٹس عمر عطابندیال ایوان صدر میں عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں جہاں وکلاء نے انہیں خوش آمدید کہا ، جس پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے شکریہ اداکیا اور کہا زیر التواء مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے،

وکلاء تیاری کر کے آئیں اور التواء سے گریز کریں۔چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطابندیال کو وکلاء نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمرہ عدالت میں آپ کو بطور چیف جسٹس ویلکم کرتے ہیں۔

جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکلا سے کہا کہ بہت شکریہ،آپ جیسے وکلاء کا ساتھ خوشی کا باعث ہے، ججز اور وکلاء ایک خاندان ہے، خوش قسمتی ہے ہماری بار بڑی زبردست ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ زیر التواء مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے،

وکلاء تیاری کرکے آئیں، التواء سے گریز کریں۔وکیل نعیم بخاری نے کہا— کہ میں تو آپ کی ریٹائرمنٹ کا انتظار کروں گا،تاکہ آپ سے دوبارہ ملاقات ہو سکے۔ وکیل نعیم بخاری کی بات پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے قہقہہ لگایا۔

CLICK MORE…….