لاہور (نیوز ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ فروری میں بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے….. کہ بارشیں برسانے والا شمال مغربی ہوائوں کا ایک سسٹم پنجاب میں داخل ہوچکا ہے جس کے باعث بروز جمعرات لاہور شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں درمیان درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بروز جمعرات ہونے والی بارش رواں ماہ فروری کے آغاز کی پہلی بارش ہوگی جس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں حلقی بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی بدھ کی شام سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشنگوئی کی ہے۔اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات نے چترال، دیر،

سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، باجوڑ اور کرم میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جبکہ گلیات، ناران، کاغان چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

ڈی جی، پی ڈی ایم اے نے بارشوں وبرفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ جمعرات کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کے خدشہ کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کو مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔ یہ اپیل بھی کی کہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

READ MORE………..