بختاور کے بعد آصفہ بھٹو کی زندگی میں بھی خوشیوں کا دِن! جیالوں کا جشن، ہر کوئی مبارکباد دینے لگا – Today Newztv

بختاور کے بعد آصفہ بھٹو کی زندگی میں بھی خوشیوں کا دِن! جیالوں کا جشن,,,، ہر کوئی مبارکباد دینے لگا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء آصفہ بھٹو زرداری آج اپنی 29ویں سالگرہ منا رہی ہیں، انکی سالگرہ کے موقع پر پارٹی رہنماؤں کیجانب سے آصفہ بھٹو کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے,,,

، آصفہ بھٹو بے نظیر بھٹو کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ہیں وہ 3 فروری 1993 کوپیدا ہوئی تھیں۔ یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ 26 جنوری کو انکی بڑی بہن بختاوربھٹو کی سالگرہ تھی،

بختاور بھٹو زرداری کی 32 ویں سالگرہ کےموقع پر شوہر محمود چوہدری نے انہیں زبردست سرپرائز دیا۔محمود چوہدری کی انسٹاگرام اسٹوری کے مطابق انہوں نے اہلیہ کے لیے زبردست سرپرائز کا انعقاد کیا اور خوبصورت گُلدستہ دیا ….

جس میں تحریر تھا کہ ’میری حیرت انگیز اہلیہ کے لیے۔‘انہوں نے بیٹے کی طرف سے بختاور بھٹو کو ’نمبر ون مام‘ کا خطاب بھی دیا، اور ایک کارڈ بھی دیا جس میں والدہ سے محبت کا اظہار کیا گیا ہے….

۔بعد ازاں بختاور بھٹو نے بھی یہ اسٹوریز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں ، اور مزید انسٹاگرام اسٹوریز میں گلدستے شیئر کیے اور بتایا کہ یہ گلدستے والد آصف علی زرداری، بہن آصفہ بھٹو زرداری، اور بھائی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے ہیں….

۔بختاور بھٹو زرداری25جنوری1990 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، بختاور بھٹو زرداری نے انگریزی ادبمیں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونیورسٹی سے پاس کیا۔ بختاور بھٹو زرداری نے 32 کے بجائے خود کو 23 سال کا بنادیا۔….

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمود چوہدری نے اہلیہ کے لیے سفید، گولڈن اور گلابی پھولوں والا خوبصورت کیک تیار کروایا۔بختاور بھٹو کیک کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں جس پر اُن کی عُمر کے ہندسوں یعنی 32 کی موم بتی لگی ہوئی ہے

۔32 کے ہندسوں کی موم بتی دیکھ کر بختاور بھٹو اُسے تبدیل کرکے 23 کے ہندسوں میں کردیتی ہیں یعنی وہ خود کو 32 کے بجائے 23 سال کا کہنے پر خوش ہوتی ہیں اور تالی بجاتی ہیں۔بختاور بھٹو نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’عمر صرف ایک عدد ہے۔‘

Read more….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں