قوم وسائل کی کمی سے نہیں چوری کی وجہ سے غریب ہوتی ہے،عمران خان

قوم وسائل کی کمی سے نہیں چوری کی وجہ سے غریب ہوتی ہے،عمران خان—

بہاورلپور( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے—- کہ اللہ نے پاکستان کو بہت وسائل سے نوازا ہے، قوم وسائل کی کمی سے نہیں بلکہ چوری کی وجہ سے غریب ہوتی ہے۔ ہیلتھ کارڈ سے صحت کے شعبے میں انقلاب آئے گا، ن لیگ نے قرضے لے کر گروتھ حاصل کی،

فیکٹری پر ڈاکو بٹھا دیں گے تو وہ دیوالیہ ہو جائے گی۔ قوم وسائل کی کمی سے نہیں—0– بلکہ چوری کی وجہ سے غریب ہوتی ہے۔ بہاولپور میں نیا پاکستان صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو

فلاحی ریاست بنتے نہیں دیکھا لیکن برطانیہ گیا تو پہلی بار فلاحی ریاست دیکھی جہاں مریض کے پاس پیسے نہ ہونے کے باوجود اس کا علاج ہوتا دیکھا، وہاں کے قومی اسپتالوں میں مفت علاج ہوا جہاں والدہ کا علاج کرایا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی کریمﷺ کو رحمت اللعالمین بناکر بھیجا سب انسانوں کے لیے، یعنی جو ان کی سنت پر عمل کرے وہ آگے جائے گا، مغرب والے فلاحی ریاست کے معاملے میں ہم سے بہت آگے ہیں جب کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے

کہ مسلمان ممالک میں شاید ہی کوئی فلاحی ریاست ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے لیے کہاں سے پیسہ لائیں؟ جبکہ سب سے زیادہ پیسہ صحت پر خرچ ہوتا ہے، برطانیہ میں صرف صحت کا بجٹ پاکستان کے پورے سالانہ بجٹ سے زیادہ ہے، ہم جو ہیلتھ انشورنس کارڈ دے رہے ہیں وہ مغرب میں بھی نہیں لے گا کیوں کہ وہاں انشورنس کے عوض پیسے دیے جاتے ہیں جبکہ حکومت یہ مفت دے رہی ہے۔عمران خان نے کہا

کہ ہماری آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے تمام آبادی کے لیے اسپتال بنانے کے وسائل نہیں، یہ ہیلتھ کارڈ پہلی باردیا جارہا ہے جس سے پاکستان کے ہیلتھ کے شعبے میں انقلاب آئے گا، ملک کی تاریخ میں آج تک عوام پر اتنا خرچہ نہیں ہوا، پنجاب حکومت صرف ہیلتھ کارڈ پر 400 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ملکی دولت میں اضافہ 5.60 فیصد ہے، یہ وہ ہے جو ن لیگ نے پانچویں سال میں قرضے لے لے کر کیا، گلوبل وارمنگ کے معاملے میں ہماری تبدیلیوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا، اسی طرح ہمارا احساس پروگرام ہے جس کی بھی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی۔عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو بہت وسائل سے نوازا لیکن اگر آپ ایک فیکٹری پر بھی چور بٹھادیں گے تو وہ تباہ ہوجائے گی،

قوم وسائل کی کمی سے غریب نہیں ہوتی، سوئٹزرلینڈ اس لیے امیر ملک ہے کہ وہ چوری نہیں، قبضہ گروپ نہیں، ادارے مضبوط ہیں اور یہی ہماری جدوجہد پاکستان کے لیے ہے، اسے فلاحی ریاست بنانے کے لیے انصاف کے اصولوں پر چلنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام نے کہا کہ حکومتی نظام کفر سے چل سکتا ہے لیکن انصاف کے بغیر نہیں، دنیا حیران ہے کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کیسے آگئے؟ انہوں نے کہا کہ میں بڑی خوشی سے بہاولپور کے شہریوں کے سامنے صحت کارڈ لے کر آیا ہوں، ہماری طرح پچھلی کئی حکومتوں نے بھی آپ سے جنوبی پنجاب کا وعدہ کیا تھا لیکن ہم اس وعدے کو پورا کریں گے۔ میرا ایمان ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے ناانصافی ہوئی ہے، انہیں ان کی آبادی کے مطابق بجٹ میں ان کا حق نہیں ملا، اب یہ ناانصافی جلد ختم ہوگی، جنوبی پنجاب پر اب جو پیسہ خرچ ہو رہا ہے وہ پہلے کبھی نہیں ہوا، انشااللہ اگلی بار جب آپ سے ملاقات ہوگی تو جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے افتتاح کے لیے آئوں گا۔

click more……….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں