بابراعظم کی ٹی ٹونٹی میں بادشاہت ختم ہونے والی، ایک اور بلے باز نے بابراعظم کو ٹکر دیکر بہت قریب پہنچ گئے

بابراعظم کی ٹی ٹونٹی میں بادشاہت ختم ہونے والی، ایک اور بلے باز نے بابراعظم کو ٹکر دیکر بہت قریب پہنچ گئے

پاکستانی لیجنڈری وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ٹاپ ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی لسٹ میں اس وقت بابر اعظم کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی تازہ ترین رینکنگ میں رضوان اب بابر سے صرف 7 ریٹنگ پوائنٹ پیچھے رہ گئے ہیں۔

آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں بابر اعظم 805 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور محمد رضوان 798 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پراور پھر جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم 796 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپر موجود ہیں ۔

انڈیا سے تعلق رکھنے والے ایل راہول کو حالیہ درجہ بندی میں فائدہ ملا ہے ، اور اب وہ ایک لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں ۔ داود ملان مزید تنزلی کیساتھ اس وقت 728 پوائنٹس حاصل کرکے پانچویں نمبر پر ہیں ۔اس کے علاوہ ٹی ٹونٹی کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نظر نہیں آئی ۔ سب سے اہم بات یہ کہ دنیا کے مایا ناز بلے باز اس رینکنگ میں دسویں نمبر پر موجود ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں