جب عمران خان کو لڑکیوں سے بچ کر کالج کے پچھلے دروازے سے بھاگنا پڑا۔۔۔۔ یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا ؟ – Qahani.com

جب عمران خان کو لڑکیوں سے بچ کر کالج کے پچھلے دروازے سے بھاگنا پڑا۔۔۔۔ یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا ؟ – Qahani.com

Android App iOS App

غیر ملکی میڈیا کی جانب سے عمران خان کے دورِ جوانی میں شہرت پر بنائی گئی ایک دستاویزی فلم کا کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس میں عمران خان اپنے ساتھ پیش آنے والے متعدد واقعات میں سے ایک پر بات کر رہے ہیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق دستاویزی

فلم میں غیر ملکی رپورٹر کی جانب سے عمران خان کی نوجوان لڑکیوں میں شہرت سے متعلق ایک کالج کی ویڈیو بھی بنائی گئی ہے۔اس ویڈیو میں رپورٹر کی جانب سے پاکستانی خواتین میں پائی جانے والی شرم و حیا کے باوجود عمران خان سے بے حد محبت اور پسندیدگی پر بات کی گئی ہے۔رپورٹر کا کالج کی لڑکیوں کے ایک مجمع کی جانب سے ’وی وانٹ عمران خان‘ جیسے نعروں سے متعلق عمران خان سے

پوچھنا ہے کہ ’آپ اس کالج میں وزٹ کے لیے گئے، آپ کو کالج کے پچھلے دروازے سے کیوں نکلنا پڑا، کیا آپ لڑکیوں سے ڈر گئے تھے؟جس کے جواب میں عمران خان کا بتانا تھا کہ ’مجھے ایسا کالج کی پرنسپل نے کہا تھا، کالج کی پرنسپل کا کہنا تھا کہ ہم لڑکیوں کے بے قابو مجمع کو سنبھال نہیں سکتے، آپ کالج کے پچھلے دروازے سے نکل جائیں، مجھے جیسا پرنسپل نے کہا میں نے بس ویسا ہی کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں