انتظار کی گھڑیاں ختم! متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند پاکستانی مسافروں کو اچھی خبر سنا دی گئی

انتظار کی گھڑیاں ختم—-! متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند پاکستانی مسافروں کو اچھی خبر سنا دی گئی

انتظار کی گھڑیاں ختم! متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند پاکستانی مسافروں کو اچھی خبر سنا دی گئی اسلام آباد (ویب ڈیسک )سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) جانے کے خواہش مند پاکستانی مسافروں کی بڑی مشکل آسان کردی۔

پاکستان سے امارات جانے کی خواہش رکھنے والوں کو ‘ریپڈ پی سی آر’ ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے اب مزید انتظار نہیں کرنا پڑے گا ………کیوں کہ ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر مذکورہ ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔دوسری جانب پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے

دو مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد انھیں قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے ذریعے 211 مسافر دبئی جارہے تھے—– جن میں سے دو مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

حکام کے مطابق کورونا کے شکار ان دونوں افراد کو قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ایئرپورٹ پر مسافروں کو ریپڈ پی سی آر کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے۔

READ MORE……….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں