نو دس محرم کو آیت الکرسی کا یہ عمل ضرور کر لینااور اللہ سے اپنی ہر بات منوا لینا۔زندگی کا ہر مقصد پورا ہو جائے گا۔یاد رکھنا یہ موقع گنوا دیا تو پچھتاتے رہ جاؤ گے – Islamic Leader

نو دس محرم کو آیت الکرسی کا یہ عمل ضرور کر لینااور اللہ سے اپنی ہر بات منوا لینا…۔زندگی کا ہر مقصد پورا ہو جائے گا…۔یاد رکھنا یہ موقع گنوا دیا تو پچھتاتے رہ جاؤ گے – Islamic Leader

السلام علیکم ۔۔۔اسلامک لیڈرکے پیارے دوستو۔۔۔۔قرآن مجید کی تمام آیتیں ہر مسلمان کو فائدہ پہنچاتی ہیں قرآن پاک کو پڑھنے اور سننے کے بہت سے فوائد ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جس نے قرآن کو سیکھا اور دوسروں کو سکھایا لہذا آج کا عمل محرم کےحوالے سے آیت الکرسی کامختصر سا عمل ہے ۔

یہ عمل آپ نے صرف دو دن کے لیے کرنا ہے اس عمل کی برکت سے آپ کا مقصد انشاء اللہ پورا ہو جائے گا۔یعنی نو دس محرم کو آپ نے آیت الکرسی کا یہ عمل ضرور کر لیناہے اور اللہ سے اپنی ہر بات منوا لینا ھے ۔آپ کی زندگی کا ہر مقصد پورا ہو جائے گا۔یاد رکھیں یہ موقع گنوا دیا تو پچھتاتے رہ جاؤ گے۔بہت سے لوگوں نے اس آیت کو عملی طور پر بھی آزمایا ہے۔

ان تمام لوگوں کا آزمودہ تجربہ بھی آپ کے ساتھ شیئر کریں گے تاکہ آپ کا ایمان و یقین مزید پختہ ہو ہو اور آپ کے اندر اس قرآنی عمل کو کرنے کا رجحان اور رغبت پیدا ہو۔آپ سے بس درخواست ہے ہماری آج کی اس ویڈیو کو آخر تک ضرور دیکھیے گا تاکہ آپ کی بہتر طور پہ راہنمائی ہوسکے

اور اگرآپ اسلامک لیڈر کی ویڈیو پہلی بار دیکھ رہے ہیں اور ابھی تک آپ نے ہمارا چینل سبسکرائب نہیں کیا ہوا تو سب سے پہلے ہمارا چینل ضرور سبسکرائب کر لیجئے اور ساتھ ہی لگے بیل بٹن کو بھی پریس کر لیں تاکہ آپ کو ہماری اپلوڈ ہونے والی مزید معلوماتی ویڈیوز کا نوٹیفکشن ملتا رہے۔

عزیز خواتین وحضرات۔۔۔۔مسلمان ہونے کی حیثیت سے یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے کہ نبی آخر الزماں ﷺ کی زبان مبارک سے نکلے ہر لفظ کے سچ اور درست ہونے پر یقین رکھیں اور انکے احکامات پر عمل کریں تاکہ ہماری دنیاوی زندگیاں خوشگوارہو سکیں اور آخرت میں بھی اللہ ہمارے اعمال سے خوش ہو۔

لہذا آج کی اس ویڈیو میں قران پاک کی وہ آیت بتائیں گے جسے پڑھنے والوں کا کبھی رزق تنگ نہیں ہوتا۔ انکا رزق کبھی چوری نہیں ہوتا۔ رزق کی تنگی نہیں آتی اور نہ ہی اسے کوئی مشکل پیش آتی ہے ۔ اس آیت مبارکہ کی فضیلت بہت سی احادیث میں بھی کثرت سے آئی ہے ۔۔ یاد رہے

یہ قرآن کریم کی ایک ایسی آیت ہے جو آیتوں کی سردار ہے ۔ رسو ل اللہ ﷺ نے اس آیت سے متعلق فرمایا کہ یہ آیت ایک چوتھائی قرآن ہے۔یہ بہت بڑی عظمت ورفعت والی آیت ہے۔

اس آیت کا عمل رزق میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے مصائب و آفات پریشانیاں نقصانات ڈر اور خوف سے بھی نجات کا بہترین ذریعہ ہے۔عمل آپ نے اس طرح کرنا ہے کہ عصر کی نماز کے بعد آیت الکرسی کو 170 مرتبہ پڑھنا ہے اول و آخر دورد پاک بھی پڑھ لینا ہے یہ عمل آپ نے دو دن یعنی نو دس محرم کو کرنا ہے انشاءاللہ اس عمل سے آپ کا ہر چھوٹا بڑا مقصد پورا ہو جائے گا۔

بلکہ یہ بھی یاد رکھیں کہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا ارشاد ہے حضور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس گھر میں آیت الکرسی پڑھی جاتی ہے شیطان بھاگ جاتا ہے اور تین دن تک اس گھر میں داخل نہیں ہوتا اور چالیس دن تک اس مکان پر سحر کا اثر نہیں ہوسکتا حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو کوئی رات کو سوتے وقت آیت الکرسی پڑھتا ہے اللہ تعالی اس کی حفاظت کے لئے دو فرشتے مقرر فرما دیتا ہے جو صبح تک اس کی حفاظت کرتے ہیں ۔بزرگان دین نے بھی آیت الکرسی کو اپنے خواص برکات اور اثرات کے اعتبار سے نہایت افضل و اشرف قرار دیا ہے حضرت خواجہ معین دین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں

کہ حضور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص آیت الکرسی پڑھ کر گھر سے نکلے تو اللہ تعالی ستر ہزار ملائکہ کو حکم دیتا ہے کہ اس کے واپس آنے تک اس کے لیے مغفرت کی دعا کرتے رہو اور جو شخص آیت الکرسی پڑھ کر گھر میں داخل ہو گا اس کے گھر سے اللہ تعالی مفلسی کو دور فرما دیں گے ۔

اسی طرح جو شخص ہر فرض نماز کے بعد ایک بار آیۃ الکرسی ہمیشہ پڑھتا رہا تو حضور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہےکہ جنت اس پر واجب کی گئی جنت اور اس کے درمیاں سوائے موت کے کوئی چیز حائل نہ ہو گئی………….- ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے گھر میں خیروبرکت نہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم آیت الکرسی کیوں نہیں پڑھتے آیت الکرسی کے بارے میں اور بھی کئی احادیث مبارکہ ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں بہت سے خواص اور برکات ہیں ۔اگر رزق کا کوئی بھی مسئلہ ہے تو بھی یہ عمل کمال تاثیر رکھتا ہے کیونکہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم وسلم نے صدقہ فطر کی حفاظت کا کام میرے سپرد فرمایا ایک رات ایک آنے والا آیا اور غلہ بھرنے لگا میں نے اس کو پکڑ لیا اور اس سے کہا کہ میں تجھے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں پیش کروں گا تو وہ کہنے لگا; کہ میں محتاج اور ضرورتمند ھوں چنانچہ میں نے اسے چھوڑ دیا جب صبح ہوئی تو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابو ہریرہ تمہارے رات کے قیدی کا کیا ہوا میں نے عرض کیا یارسول اللہ علیہ وسلم اس نے شدید حاجت کا واسطہ دیا تھا اس لئے مجھے/ اس پر رحم آ گیا اور میں نے اسے چھوڑ دیا حضور کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس نے جھوٹ بولا ہے وہ پھر آئے گا اس پر مجھے یقین ہو گیا کہ وہ ضرور آئے گا
اس لئے کہ یہ بات حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہے چنانچہ میں رات کے وقت اس کا انتظار کرنے لگا تھا کہ اسی اثنا میں وہ آ گیا اور غلہ بھرنے لگا میں نے اس کو پکڑ لیا اور کہا کہ تجھ کو حضور کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں پیش کروں گا ………وہ کہنے لگا کہ مجھے چھوڑ دو میں محتاج ہوں اب نہیں آئوں گا مجھے پھر اس پر رحم آگیا اور میں نے اسے چھوڑ دیا جب صبح ہوئی تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ابو ہریرہ تمہارے قیدی کا کیا ہوا میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر آج پھر مجھے رحم آ گیا اور میں نے اس کو چھوڑ دیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس نے تم سے جھوٹ بولا ہے وہ پھر آئے گا چنانچہ میں اس کے انتظار میں تھا کہ وہ پھر آگیا اور غلہ بھرنا شروع کر دیا بس میں نے اسے پکڑ لیا اور کہا کہ آج تو میں تمھیں نہیں چھوڑوں گا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تمہیں ضرور لے کر جاؤں گا وہ بولا تم مجھے چھوڑ دو میں تمہیں ایسے چند کلمات سے سکھاتا ہوں جن کے پڑھنے سے اللہ تعالی پاک تم کو نفع دے گا وہ یہ ہے کہ جب تم سونے لگو تو آیت الکرسی پڑھ کر سویا کرو

اس سے اللہ تعالی تمہاری حفاظت فرمائے گا صبح تک یہ آیت اللہ تعالی کی طرف سے تمہاری نگہبان ہو گی اور شیطان تہمارے نزدیک نہیں آسکے گا چنانچے میں نے اسے چھوڑ دیا اورجب صبح نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابو ہریرہ تمہارے قیدی کا کیا ہوا میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس نے مجھے چند کلمات سکھائے جن سے اللہ نفع دے گا حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابو ہریرہ اس نے آیت الکرسی پڑھ کر سونے والی بات سچ کہی حالانکہ وہ خود بڑا جھوٹا ہے ۔ کیا تم جانتے ہو وہ تین رات روز آنے والا چور کون ہے؟ میں نے عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نہیں جانتا حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ شیطان تھا۔ دوستو اگر ہم اپنے دل کی گہرائیوں سے اللّٰہ کو پکاریں اور اللّٰہ کی تائید ونصرت پر بھروسہ رکھیں تو ہم اللّٰہ کی رحمت سے کبھی محروم نہیں رہیں گے۔لہذا آیت الکرسی کو اپنی زندگی کاحصہ بنا لیں اور کامیاب زندگی گزاریں۔۔۔ ہمارے چینل کو اسی طرح دیکھتے رہیے۔۔۔۔ ہم پھر حاضر ہونگے ایک نئے ٹا پک کے ساتھ ۔اپنا بہت سا خیال رکہیے گا، اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔۔

READ MORE…..SHARING IS CARING……..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں