شوگر ملز کو تاریخی سزا مل گئی، گٹھ جوڑ کرکے چینی کی قیمتیں بڑھانے پر 44ارب روپے جرمانہ

شوگر ملز کو تاریخی سزا مل گئی….، گٹھ جوڑ کرکے چینی کی قیمتیں بڑھانے پر 44ارب روپے جرمانہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسابقتی کمیشن نے شوگرملز ایسوسی ایشن کو 44ارب روپے جرمانہ کردیا ، شوگرملز کوجرمانہ گٹھ جوڑ سے چینی کی قیمت مقرر کرنے پر کیا گیا،شوگرملزایسوسی

ایشن کو 2ماہ میں جرمانے کی رقم ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مسابقتی کمیشن نے شوگرملز ایسوسی ایشن کوچینی کی قیمت بڑھانے اور یوٹیلیٹی اسٹورز

کا کوٹہ حاصل کرنے پر 44ارب جرمانہ کردیا ہے،سی سی پی نے شوگرملز پر مسابقتی ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا۔مسابقتی کمیشن نے شوگرملزایسوسی ایشن کو 2ماہ میں

جرمانے کی رقم ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سی سی پی نے شوگرملز کیخلاف تحقیقات کیں۔شوگرملزم کو گٹھ جوڑ کے ذریعے چینی کی قیمت مقرر کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا، شوگرملزم کو گٹھ جوڑ کے ذریعے یوٹیلیٹی اسٹورز کا کوٹہ حاصل کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔

دوسری جانب ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے—– جس کے تحت ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں0.61 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے۔مہنگائی کی مجموعی شرح 13.33 فی صد ہوگئی، سب سے کم آمدنی والے طبقے کے لیے مہنگائی 16.60 فیصد

ریکارڈ کی گئی، وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد کسی بھی ہفتے مہنگائی میں کمی نہیں ہوئی۔ ملک میں مسلسل آٹھویں ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا——– کہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں، ایک ہفتے کے دوران 6 اشیاء میں کمی اور27 میں استحکام رہا۔

ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 22 روپے کا اضافہ ہوا، ٹماٹر کی فی کلو اوسط قیمت 80 روپے 75 پیسے تک پہنچ گئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 56 پیسے اضافہ ہوا۔ زندگی مرغی کی اوسط فی کلو قیمت 160 روپے 72 پیسے ہو گئی،

لہسن 10 روپے 42 پیسے، آلو 0.67 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ چینی کی اوسط فی کلو قیمت 32 پیسے بڑھ گئی، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 105 روپے 51 پیسے تک پہنچ گئی۔

READ MORE NEWS HERE

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں