بارشیں ہی بارشیں ! آزادی کے دن موسم بھی ٹھنڈا ہو گیا آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی – The News Pak

بارشیں ہی بارشیں ! آزادی کے دن موسم بھی ٹھنڈا ہو گیا آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی – The News Pak

Home / weather / بارشیں ہی بارشیں ! آزادی کے دن موسم بھی ٹھنڈا ہو گیا آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی

admin

3 days ago
weather

78 Views

اسلام آباد(ٹوڈےنیوز)ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر،اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب،

خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران کشمیر، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختو

نخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے

ساتھ بارش کی توقع ۔کشمیرمیں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ تاہم ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور، کوہستان ، بونیر،دیر،سوات، مالاکنڈ، صوابی ،پشاور، نوشہرہ ،مردان، کوہاٹ،کرم، بنوں ،وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں

تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران ایبٹ آباد ،مانسہرہ ، کوہستان ،بونیر، سوات اورمردان میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔صوبہ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹھہ اوربدین میں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔بیشتر بالائی/وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ تاہم خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ، حافظ آباد ،گوجرانوالہ،سرگودھا، میانوالی اور خوشاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ،گوجرانوالہ اور میانوالی میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی پنجاب، خیبر پختو نخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب:اٹک 49، اسلام آباد(سید پور39، زیرو پوائنٹ23، گولڑہ 03، ائیر پورٹ 02)، سیالکوٹ (ائیر پورٹ30 ) ، مری 17،منگلہ 10، راولپنڈی (شمس آباد08)، کشمیر:
راولاکوٹ 38،کوٹلی 14، گڑھی دوپٹہ 05، مظفر آباد(سٹی) 04، خیبر پختو نخوا: مالم جبہ 26، کاکول 18، زیریں دیر17، بنوں 07، سیدو شریف 06،بالاکوٹ 01، گلگت بلتستان: بگروٹ 04 اور استور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی ، دادو 43، بھکر42، پنجگور، چلاس، روہڑی ، بہاولنگر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Check Also

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں