شناختی کارڈ کے 13ہندسوں کاراز،مکمل تفصیلات جانیں اس خبرمیں

شناختی کارڈ کے 13ہندسوں کاراز,,مکمل تفصیلات جانیں اس خبرمیں

آپ کا شناختی کارڈ آپ کی پہچان ہی نہیں بلکہ اس میں موجود 13 ہندسوں پر مشتمل آپ کے شناختی نمبر کے ہر عدد کے پیچھے ایک راز چُھپا ہے۔نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے جاری ہونے والا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ آپ کے پاکستانی شہری ہونے کی پہچان ہے،

پاکستانی شہریت کے ثبوت ’شناختی کارڈ‘ پر درج یہ 13 نمبر ہر پاکستانی کے لیے بالکل مختلف ہوتے ہیں۔یہ نمبر تین حصوں پر مشتمل ہوتا ہے جس کے پہلے 5 عدد مثلاً ’’12101‘‘ میں سب سے پہلا نمبر یعنی ’1‘، آپ کےصوبے کی نشاندہی کرتاہے، جن لوگوں کے شناختی کارڈ کا نمبر 1 سے شروع ہوتا ہے وہ خیبرپختونخوا کے رہائشی ہیں۔

اسی طرح اگر نمبر 2 ہے تو وہ شخص فاٹا، 3 ہے تو پنجاب ،4 ہے تو سندھ، 5 ہو تو بلوچستان ، 6 ہو تو اسلام آباد اور 7 ہو تو گلگت بلتستان کا ہوگا۔شناختی کارڈ میں دوسرا نمبر آپ کے ڈویژن کو ظاہر کرتا ہے یعنی ہر ڈویژن کو ایک الگ شناخت نمبر دیا گیا ہے جبکہ باقی تین عدد آپ کے ضلع اس کی تحصیل اور یونین کونسل کو ظاہر کرتے ہیں۔

شناختی کارڈ کے درمیان میں درج سات ہندسوں کا نمبر (یعنی دونوں ڈیش کے درمیان والا نمبر) دراصل ایک کوڈ ہے جو خاندان نمبر کے لیے استعمال ہوتا ہے۔مثلا ’’XXXXX-1234567-X‘‘ اس کوڈ کے ذریعے شجره یعنی فیملی ٹری تشکیل پاتا ہے۔

انہی نمبرز کے سب سے آخر میں ہائفن کے بعد درج نمبر جنس ظاہر کرتے ہیں جس میں مردوں کے لیے طاق اعداد یعنی 1-3-5-7-9اور عورتوں کےلیے جفت اعداد یعنی 2-4-6-8 رکھے گئے ہیں اور اس طرح نادرا کے خودکار نظام کے تحت ہم سب کا قومی شناختی نمبر وجود میں آتا ہے۔

SHARING IS CARING

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں