”20اگست سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ کہاں کہاں برسے گا؟مون سون بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی – The News Pak

”20اگست سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ کہاں کہاں برسے گا؟مون سون بارشیں کب تک جاری رہیں گی,,,؟محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی – The News Pak

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بارشوں کا اگلا سپیل جو کہ 20 سے آ رہا ہے وہ مشرقی پنجاب تھرپارکر

کشمیر اور شمالی پنجاب اور محدود طور پر خیبر پختون خواہ میں بارشیں برسائے گا۔یہ

سسٹم بھارت سے آنے والے ہوا کے کم دبائو کے زیر اثر معتدل بارش کا باعث بنے گا۔مو ن سون امید سے بھی 200 فیصد کمزور جا رہا ہے۔تاہم ستمبر کا مہینہ ابھی باقی

ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم دیر،فیصل آباد اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ

بارش: خیبر پختو نخوا: دیر06، پنجاب: فیصل آباد 04،گلگت بلتستان:بگروٹ 03، استور اور بابو سر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی42 ،دالبندین اور بہاولنگر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

///////////////////////////////////////////////////////

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں