ایک دن میں دوسرا استعفیٰ آگیا،اہم رہنمامستعفی۔۔حکمران جماعت کو بڑا جھٹکا – Qahani.com

ایک دن میں دوسرا استعفیٰ آگیا….،اہم رہنمامستعفی۔۔حکمران جماعت کو بڑا جھٹکا –

 

Android App iOS App

حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے اندرونی   اختلافات میں اضافہ ہورہا ہے——- جس کے باعث صوبائی مشیر اکبر آسکانی نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی سےبات چیت میں اکبر آسکانی نے کہا

کہ میرے محکمے میں مداخلت کی جارہی ہے اور وزیراعلیٰ کی جانب سے وعدوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میرے لیے قابل احترام ہیں مگر وہ میرے محکمے میں بے جا مداخلت کررہے ہیں،

میری مرضی کے خلاف سیکرٹری اور ڈی جی کو تبدیل کردیا گیا، مجھ سے میرے محکمے کے حوالے سے کوئی صلاح مشورہ نہیں کیا جاتا ہے، میں ابھی تربت میں ہوں، جلد کوئٹہ آکر استعفےٰ کا اعلان کروں گا۔خیال رہے; کہ اس سے قبل بلوچستان حکومت میں شامل صوبائی وزیرتعلیم سردار یارمحمد رند

بھی مستعفیٰ ہوچکے ہیں۔ اسی طرح بی اے پی کے سردار صالح محمد بھوتانی بھی قلمدان واپس لینے پر استعفیٰ دے چکے ہیں جب کہ حکمران جماعت کے اسپیکر عبد القدوس بزنجو اور وزیراعلیٰ کے تعلقات بھی کشیدہ ہیں۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں