واہ رے تبدیلی ۔۔ اگر مہنگائی ہے توروٹی کم کھائیں اہم ترین وزیر نے ایسی بات کہہ دی کہ تبدیلی کا جنازہ نکل گیا – News 92

واہ رے تبدیلی—اگر مہنگائی ہے ,توروٹی کم کھائیں اہم ترین وزیر نے ایسی بات کہہ دی کہ تبدیلی کا جنازہ نکل گیا – News 92

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے ملک میں مہنگائی پر انوکھا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے ——کہ عوام چینی اور روٹی کم استعمال کریں۔آزاد کشمیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے امور کشمیر کا کہنا تھا

کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے عوام کے اربوں ڈالرز لوٹے۔ اربوں ڈالرز لوٹنے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی بہت مہنگی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت مہنگائی ​​​​​​​کم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے،

روٹی کے 100 نوالے کھاتے ہیں—- تو کچھ کم کریں، اگر چائے میں چینی کے100دانے ڈالتے ہیں تو 9دانے کم ڈالیں، عمران خان قرضے سے لیکر مصنوعی چیزیں سستی نہیں کر رہا۔ پاکستان میں 9 فیصد مہنگائی کچھ نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے

کہ حکومت کا ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا ہوچکا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت آنے سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اعلان کیا تھا ——-کہ اقتدار میں آنے کے بعد ایک کروڑ نوکریاں دینے کے ساتھ 50 لاکھ گھر بنائیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران فواد چودھری نے حکومت کی طرف سے ایک کروڑ نوکریوں کی فراہمی کا دعویٰ کردیا۔انہوں نے تو اس سے آگے بڑھ کر کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا ہوچکا ہے، بات ایک کروڑ نوکریوں سے کہیں آگے چلی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے نوکریوں کی فراہمی کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے 16 لاکھ سے زائد افراد کو حکومت نے بیرون ملک بھجوایا ہے۔ پنجاب کے محکمہ صحت نے 40 ہزار سے زائد نوکریاں دی ہیں جبکہ دیگر محکموں میں لوگوں کو ملازمت ملی ہے۔

read more news below

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں