شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ گر فتا ر ہونے والی ” منمن دھمیچا “ کون ہیں ؟ آخر کار تفصیلات سامنے آ گئیں – Pak 92 News

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ گر فتا ر ہونے والی ” منمن دھمیچا “ کون ہیں…. ؟ آخر کار تفصیلات سامنے آ گئیں –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جب گزشتہ کروز شپ سے گر فتا ر کیا گیا—– تو ان کے ساتھ دیگر 7 افراد کو بھی حر است میں لیا گیا

تاہم اب اداکار کے بیٹے کو میڈیکل کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ایجنسی مزید ریمانڈ کی ممکنہ طور پر درخواست دے گی ۔

’’انڈیا ٹو ڈے ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق آریان خان کو جب گرفتار کیا گیا—- تو ان کے ہمراہ موجود منمن دھمیچا اور ارباز سیٹھ مرچنٹ بھی حراست میں لیے گئے ۔ ارباز سیٹھ مرچنٹ دراصل اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کا قریبی دوست ہے ،

جبکہ منمن دھمیچا کا تعلق بھی کاروباری خاندان سے ہے ۔ منمن دھمیچا کا تعلق کاروباری فیملی سے ہے تاہم وہ ایک فیشن ماڈل ہیں ،ان کی عمر 39 برس ہے اور انہیں بھی تین اکتوبر کی رات 2 بجے کروز شپ پر ہونے والی پارٹی میں چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا ۔

منمن مادھیا پردیش کے ضلع ساگر کی تحصیل کی رہائشی ہیں ، اس وقت مادھیا پردیش میں واقع ان کے گھر میں اہل خانہ کا کوئی فرد نہیں رہتا، ان کی والدہ کا گزشتہ برس انتقال ہو گیا تھا جبکہ ان کے والد امت کمار دھمیچا پہلے ہی دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں ۔

فیشن ماڈل کا ایک بھائی ہے جس کا نام ” پرنس دھمیچا“ ہے اور وہ دہلی میں کام کرتا ہے ، منمن نے اپنی تعلیم ساگر سے ہی مکمل کی تاہم انہیں ساگر میں بہت زیادہ لوگ نہیں جانتے ہیں ، بعدازاں وہ بھوپال میں رہنے لگیں اور چھ برس قبل وہ اپنے بھائی کے ساتھ دہلی منتقل ہو گئیں ۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں