میں جب روضہ رسول ؐکی جالی مبا رک کو چو منے لگا تو عر بی پو لیس نے مجھے پیچھے دھکیل دیا، ابرار الحق نے حیران کن واقعہ سنا دیا – Pak 92 News

میں جب روضہ رسول ؐکی جالی مبا رک کو چو منے لگا —-تو عر بی پو لیس نے مجھے پیچھے دھکیل دیا، ابرار الحق نے حیران کن واقعہ سنا دیا –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے—- کہ کھوٹے سکے مدینے میں چلتے ہیں ، اس کی بڑی مثال میری اپنی ذات ہے ،ایک مرتبہ میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب گیا

اور جب میں نے مدینہ میں روزہ رسول کی جالیوں کے پاس جا کر انہیں چومنا چاہا۔ تو وہاں موجود شرطوں نے مجھے بازؤں سے زبردستی پیچھے کی جانب سے دھکیل دیا اور پھر خدا کی ذات نے وہ معجزہ بھی دکھایا

جب میں پاکستان واپس پہنچا تو چند روز بعد چوہدری شجاعت ایک ماہ کے لئے وزیراعظم بن گئے اور میں ان کو مبارکباد دینے کے لئے ان کے پاس پہنچا—- تو وہ عمرے پر جانے کی باتیں کر رہے تھے تو میں نے بھی ان سے کہا کہ میں بھی آپ کے ساتھ چلوں گا

اور پھر میں وزیر اعظم کے وفد کے ہمراہ عمرے کی سعادت کے لئے گیا اور مدینہ شریف میں روزہ رسول پر حاضری ہوئی —-تو ہمارے لئے روزے کے دروازے کھول دئیے گئے تھے اور میں روزہ رسول کے اندر تھااور وہاں میری کیفیت ایسی تھی کہ میں بیان نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا

کہ یہ میرے لئے ایک معجزہ ہی تھا کہ ایک وقت میں مجھے جالیوں کو ہاتھ نہیں لگانے دیا گیا اور دوسری مرتبہ میں وزیر اعظم کے ہمراہ احترام سے روزہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی اور وہاں پر موجود برتنوں کو بوسہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی کا یادگار لمحہ تھا جس کو میں کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتا۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں