”مجھے پیپر پر لکھ کر دیں کہ کتنے مہینے میں تبدیلی لائیں گے” خاتون اول بشریٰ بی بی

”مجھے پیپر پر لکھ کر دیں کہ کتنے مہینے میں تبدیلی لائیں گے…” خاتون اول بشریٰ بی بی—

خاتون اول بشریٰ بی بی نے انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کا دورہ کیا،—– جہاں انہوں نے مینٹل ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دور ہ کیا اورفراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

خاتون اول کو ادارے میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ۔ خاتون اول نے ادارے میں دیے جانے والے کھانے اور مریضوں کی دیکھ بھال کے بارے میں دریافت کیا ۔

خاتون اول نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تیمارداری بھی کی۔اس موقع پر خاتون اول بشریٰ بی بی نے انسٹیٹیوٹ سے اُن کا پلان بھی طلب کیا۔

خاتون اول بشریٰ بی بی نے انسٹیٹیوٹ کو مزید بہتر بنانے سے متعلق پلان طلب کیا اورانتظامیہ سے کہا کہ ایک کاغذ پر اپنا پلان لکھ کر دیں—– کہ آپ کتنے ماہ میں تبدیلی لائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خاتون اول بشری بی بی نے لاہور میں شیخ ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔

ریسرچ سینٹر میں اسلام، صوفی ازم، مذہبی افکار، رواداری، سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید علوم پر تحقیق کی جائے گی۔بشری بی بی نے لاہور میں ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر میں آڈیٹوریم، لائبریری اور کانفرنس روم کا معائنہ کیا۔ ریسرچ سینٹر میں اسلام، صوفی ازم، مذہبی افکار، رواداری، سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید علوم پر تحقیق کی جائے گی۔

مختلف مذاہب میں تصوف سے متعلق نظریات پر لیکچرز، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ خاتون اول بشری بی بی کا طلبہ کیلئے بھی تاریخی اقدام، وزیراعظم کی اہلیہ نے ای لائبریری کا بھی افتتاح کر دیا۔ اسٹوڈنٹس کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والیافراد مستفید ہوسکیں گے،۔

ریسرچ سینٹر میں طلبہ کی اسکالرشپ سے متعلق رہنمائی کیلئے آن لائن پورٹل قائم کیا جائے گا۔ خاتون اول کی کاوشوں سے سینٹر کا دائرہ کار پورے صوبے تک پھیلا یا جائے گا۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں