عمرشریف کے انتقال کے بعد اداکارہ ریما بارے افسوسناک اطلاعات

عمرشریف کے انتقال کے بعد اداکارہ ریما بارے افسوسناک اطلاعات—-

عمرشریف کے انتقال کے بعد اداکارہ ریما بارے افسوسناکاطلاعات—–امریکہ میں عمر شریف کے علاج کے لئے انتظامات کرنے والے ڈاکٹر طارق شہاب اور ان کی اہلیہ اداکارہ ریما نے عمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

ڈاکٹر طارق شہاب نے کہا کہ تمام کوششوں کے باوجود عمر شریف امریکہ نہیں پہنچ پائے، ریما نے کہا کہ عمر شریف کے انتقال کے صدمے سے نہیں نکل پارہی۔ڈاکٹر طارق شہاب نےکہا ——کہ عمر شریف کو امریکہ پہنچانے کے لئے بڑی کوششیں کیں

لیکن وہ منزل مقصود پر نہیں پہنچ جائے ، ڈائیلیسز کے بعد عمر شریف کی طبعیت بگڑ گئی تھی۔ریما نے کہا کہ عمر شریف کا انتقال بہت بڑ اصدمہ ہے اور میں اس صدمے سے نہیں نکل پارہی،

وہ باکمال فنکار ہی نہی: بے مثال انسان بھی تھے، ان جیسے فنکار اور انسان کو شاید ہی کبھی بھلایا جا سکے گا۔

سیاسی رہنماﺅں نے معروف اداکار عمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ عمر شریف کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے،تفصیلات کے مطابق اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے، وزیراعظم عمران خان نے کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ فنون لطیفہ میں منفرد مقام رکھتے تھے

،اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عمر شریف بے شمار صلاحیتوں کے مالک تھے، فن کے شعبے میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ادھر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی معروف اداکار و کامیڈین عمر شریف کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ منفرد حس مزاح کے مالک تھے انہوں نے کامیڈی کی دنیا میں اپنا علیحدہ مقام بنایا،سیاسی رہنماﺅں کی جانب سے عمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا

،وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے معروف اداکار عمر شریف کے انتقال پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمرشریف پاکستان کا اثاثہ تھے انہوں نے ہمیشہ قہقہے بکھیرے ، ان کی وفات سے پیداخلاپرنہیں ہوسکتا، حکومت نے عمرشریف کے علاج معالجے کی پوری کوشش کی ، عمر شریف کے انتقال پر پوری قوم افسردہے،سینیٹر فیصل واوڈا نے بھی لیجنڈ اداکار عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا،وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمر شریف کی رحلت پردل انتہائی رنجیدہ ہے

، اللہ عمر شریف کوغریق رحمت کرے،پسماندگان کوصبرجمیل عطافرمائے، عمرشریف کوکامیڈی کی دنیامیں منفردمقام حاصل رہا، انھوں نے شاندارکام سے نسل در نسل ناظرین کے دل جیتے، وہ عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،لیجنڈری اداکار عمر شریف کے انتقال پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا عمر شریف کے انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی غمگین اور دکھی ہے، میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت ، درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، آمین،عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمر شریف نے ساری زندگی لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیریں

، بیرون ملک بھی عمر شریف نے اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کیا ، فخر پاکستان عمر شریف ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا ،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اسٹیج اداکارعمرشریف کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا عمرشریف کے انتقال کی خبرنےلاکھوں مداحوں کوسوگوارکردیاہے، چہروں پرمسکراہٹیں بکھیرنےوالافنکاراپنےچاہنےوالوں کودکھی کرگیا

،گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عمر شریف کے انتقال پراظہارتعزیت کرتے ہوئے شعبہ فن میں عمر شریف کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا عمرشریف کی شعبہ فن کےلیے خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائےگا،وفاقی وزیر سید امین الحق نے معروف اداکار عمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان اور دنیائے ظرافت ایک عظیم اداکار سے محروم ہوگیا

، کروڑوں چہروں پر ہنسی بکھیرنے والے عمر شریف جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، اس عظیم نقصان پر سوگوار خاندان کے ساتھ پوری قوم غمگین ہے،وزیراعلی سندھ نے عظیم کامیڈین عمرشریف کے انتقال پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا عمر شریف ایک عظیم اداکار تھے، عمر شریف کی فن مزاح میں خدمات دنیامیں یادرکھی جائیں گی،سابق صدر آصف زرداری نے عمرشریف کے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا مرحوم عمرشریف کی فن کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں