عمران خان کی ٹیم پہلے چینی،گندم،پیٹرول ادویات کے چوروں پر مشتمل تھی اب اس پر آف شور کمپنیوں کا بھی ٹھپہ لگ چکا ، رانا ثناء اللہ کی شدید تنقید –

عمران خان کی ٹیم پہلے چینی،,,گندم،پیٹرول ادویات کے چوروں پر مشتمل تھی ,,,اب اس پر آف شور کمپنیوں کا بھی ٹھپہ لگ چکا ، رانا ثناء اللہ کی شدید تنقید

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ(ن )پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ شیدا ٹلی آپکو سپریم کورٹ کے دروازے پر کھڑے ہونا چاہیے تھا،جب پاناما لیکس آیا پنڈی کا شیطان سب سے پہلے سپریم کورٹ پہنچاتھا،,,,

اس وقت یہ بیروزگار تھا نوکری لینے کے چکر میں سپریم کورٹ پہنچاتھا،آج عمران خان نے اس کوچپڑاسی بھرتی کرلیا ہے اس لیے اسے اپنے نئے استاد کے ڈاکے اور چوریاں نظر نہیں آتی۔اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ,,

عمران خان کی ٹیم پہلے چینی،گندم،پیٹرول ادویات کے چوروں پر مشتمل تھی,,,اب تو اس کی ٹیم پر آف شور کمپنیوں کا بھی ٹھپہ لگ چکا ہے۔طالبان خان آج اے پی ایس کے بچوں کو شہید کرنے والے دہشتگردوں سے مذاکرات کررہے ہیں..

۔عمران خان پہلے قوم سے بددعائیں لے رہے ہیں اب شہداء کی ماں سے بھی بددعائیں لیں گے۔پاکستان پر ایسا بدبخت ٹولہ مسلط ہوا ہے جو ہر شہری کیلئے وبال جاں بن چکا ہییہ بدنام زمانہ ٹولہ ٹائیں ٹائیں فش ہونے والا ہے۔

READ MORE……

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں