مصراورسعودی عرب کے درمیان ایک ارب 80 کروڑڈالر کا معاہدہ –

مصراورسعودی عرب کے درمیان ‘ایک ارب 80 کروڑڈالر’ کا معاہدہ.

ریاض (این این آئی)سعودی عرب اورمصر نے ایک ارب 80 کروڑ ڈالرمالیت کے الیکٹرک گرڈ انٹرکنکشن منصوبے پر دست خط کردیئے ۔اس معاہدے پر دست خطوں کی تقریب مصر کے سرکاری ٹیلی ویژن سے براہ راست نشر کی گئی ہے…۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی الیکٹریسٹی کمپنی اور مصریالیکٹریسٹی ٹرانسمیشن کمپنی کے نمایندوں نے اس ڈیل پر دست خط کیے ۔تقریب میں سعودی عرب کے وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان

اور مصر کے وزیربجلی اورقابل تجدید توانائی محمد شاکر بھی موجود تھے۔سعودی وزیرتوانائی نے اس موقع پر کہا کہ اس منصوبے کے اس اہم مرحلے تک پہنچنا دونوں ممالک کی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں ممکن ہوا ہے…

۔مصرکے وزیربجلی وقابلِ تجدید توانائی نے کہا کہ یہ منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی وسعت اورگہرائی کا عکاس ہے۔

READ MORE……

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں