تعلیم مکمل

تعلیم مکمل

اسلام آباد(نیو زڈیسک)عمران خان کے بیٹے کی تعلیم مکمل ہو گئی، گریجوایشن کی ڈگری مِل گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان برطانیہ میں مقیم ہیں ,,,

اور انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کر لی ہے، عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے برسٹل یونیورسٹی سے اسلامک ہسٹری ڈسپلن میںگ ریجوایشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔….

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ دنوں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں تھے اور اس ہی وجہ سے اپنے صاحبزادے کی گریجوایشن کی تقریب میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

خیال رہے کہ عمران خان اور انگلینڈ کی معروف مصنف اور سماجی کارکن جمائمہ گولڈ سمتھ 1995 سے 2004 تک شادی کے بندھن میں رہے،,,,

ان کے دو بچے سلمان خان اور قاسم خان ہیں تاہم قاسم نے اب اپنی پڑھائی مکمل کر لی ہےجبکہ دوسرے بیٹے سلمان خان تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

Read MORE…..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں