سستی بجلی پیکج آگیا!300یونٹ سے زائد استعمال کرنیوالوں کی پریشانی ختم، فی یونٹ کی انتہائی مناسب قیمت رکھ دی گئی – My Blog

سستی بجلی پیکج آگیا!300یونٹ سے زائد استعمال کرنیوالوں کی پریشانی ختم,,,,، فی یونٹ کی انتہائی مناسب قیمت رکھ دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کابینہ کی توانائی کمیٹی (سی سی او سی) نے سردیوں میں گیس کی بچت کے لیے ”سستی بجلی پیکج ” کی منظوری

دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یہ منظوری دی گئی۔

کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) نے بجلی کے صارفین کے لیے بڑھتی ہوئی کھپت پر موسم سرما کے لیے سستے ٹیرف اور 2002ء کی بجلی کی پالیسی کے 11 آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پی)

کو  131 ارب روپے کی متنازع ادائیگی کی منظوری دے دی۔ وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق سردیوں میں گیس کی محدود دستیابی ہوتی ہے، سردی سے بچاؤ کے لیے گیس ہیٹرز استعمال کیے جاتے ہیں لہٰذا سردیوں میں گیس بچانے کے لیے

سستی بجلی کا پیکج لایا جا ررہا ہے ۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ پیکج یکم نومبر 2021ء سے 28 فروری 2022ء تک ہو گا۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2021ء کی بھی بعض شرائط کے ساتھ منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سستی

بجلی پیکج کے تحت گھریلو صارفین کے لیے 300 یونٹ سے زائد بجلی کے استعمال پر ہر یونٹ کا نرخ 12روپے 66 پیسے ہو گا جو اس وقت ساڑھے 19 روپے کا ہے۔ دوران اجلاس کمرشل اور جنرل سروسز صارفین کے لیے 12روپے 96پیسے فکس ریٹ کی تجویز بھی منظور کی گئی ہے

۔ دوسری جانب سستی بجلی پیکج میں کے الیکٹرک کو شامل کرنے کیبھی منظوری دی گئی ہے۔ سی سی او ای نے ملک بھر کے تمام گھریلو اور کمرشل صارفین بشمول کے الیکٹرک کے لیے سرمائی ٹیرف کے طور پر 12.66 روپے فی یونٹ کے مقررہ نرخ کی منظوری دی۔…….

اعلامیے میں کہا گیا کہ سی سی او ای نے پٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ نومبر سے فروری کے مہینوں کے لیے گیس کی قیمتوں کا میکانزم رواں ہفتے میں پیش کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد سردیوں کے دوران قدرتی گیس کی محدود دستیابی اور نظام میں اضافی بجلی کی گنجائش کے پیش نظر گیس کے ضارفین کو بجلی کی جانب منتقل کرنا ہے۔

READ MORE

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں