امریکی صدر تھامس جیفرسن کے پاس رہنے والا قران مجید کا نادر نسخہ ۔۔۔۔۔ جیفرسن اسے اپنے پاس کیوں رکھتے ؟ حیران کن تفصیلات –

امریکی صدر تھامس جیفرسن کے پاس رہنے والا قران مجید کا نادر نسخہ ۔۔۔۔۔ جیفرسن اسے اپنے پاس کیوں رکھتے ؟ حیران کن تفصیلات –

امریکہ کے صدر تھامس جیفرسن کے پاس رہنے والا قرآن مجید کا تاریخی نسخہ دبئی ایکسپو 2020میں امریکی پویلین میں عام لوگوں کے دیکھنے کے لیے رکھا گیا ہے…

۔تھامس جیفرسن نے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران قرآنی نسخہ حاصل کیا تھا،یہ پہلی بار ہے کہ اس تاریخی نسخے کو واشنگٹن میں

امریکی کانگریس کی لائبریری سے کسی عالمی نمائش میں بھیجا گیا ہے۔قرآن کے تاریخی
نسخے کو ایک خصوصی طور پر تیار کیے گئے لکڑی کے باکس میں واشنگٹن میں کانگریس کی لائبریری سے بھیجا گیا ہے…

۔دو جلدوں پر مشتمل اس تاریخی ایڈیشن کا انگریزی ترجمہ1734 میں جارج سیل نے کیا تھا۔ تاریخی قرآنی نسخے کو واشنگٹن سے دبئی میں جاری عالمی ایکسپو تک پہنچانے کے لیے

خصوصی اسٹاف متعین کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق مانا جاتا ہے کہ تھامس جیفرسن جو 1801
سے 1809 تک دو مدتوں کے لیے صدر رہے، نے قرآن کا یہ نسخہ اس وقت حاصل کیا ,,

جب وہ قانون کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔دبئی ایکسپو میں امریکی پویلین نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ ’یہ نسخہ امریکہ کے پویلین میں رکھا گیا ہے جس کے تھیم کا عنوان ہے ’زندگی، آزادی

اور مستقبل کے لیے۔تھامس جیفرسن امریکہ کے تیسرے صدر تھے جن کو امریکی آزادی کے ڈیکلریشن کے بنیادی خالق کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

Read more….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں