سعودی عرب میں نیا قانون، خبردار!

سعودی عرب میں نیا قانون,,,,، خبردار!

ریاض: سعودی عرب میں انسداد گداگری کے نئے قوانین کا نفاذ ہونے جارہا ہے جس کے تحت گرفتار بھکاریوں کو سزا دی جائے گی اور ان کا ڈیٹا بیس بھی بنایا جائے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت انسداد گداگری کے نئے قانون کے نفاذ کے بعد گرفتار ہونے والے گداگروں کا ڈیٹا بیس قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،,,,,, نئے قانون پر 88 دن بعد عمل درآمد کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ نے متنبہ کیا ہے کہ گداگری کے ہر شکل اور طریقوں پر پابندی عائد ہوگی، گداگری میں ملوث کسی بھی شخص کو زیادہ سے زیادہ ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے قانون میں گداگروں کا ڈیٹا بیس قائم کرنے کی گنجائش ہے تاکہ ان کی آسانی سے شناخت کی جا سکے,,,,,,، اسی طرح قانونی کارروائی میں آسانی ہوگی۔

نئے قوانین کے تحت پہلی بار گرفتاری پر انہیں خبردار کیا جائے گا جبکہ دوسری بار بھی بھیک مانگتے پکڑے گئے تو پھر متعلقہ ادارہ سزا دینے کا حق رکھتا ہے، وزارت داخلہ

 کے پاس گداگروں کو گرفتار کرنے کا اختیار ہے۔خیال رہے کہ مملکت میں گداگری کا منظم گروہ چلانے والوں کو بھی پکڑا جائے گا۔

Comments

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں