مسجد میں وزیر اعظم کو بد دعائیں دینے والا شہری اب کہاں اور کس حال میں ہے ؟ حیران کن خبر آگئی – News 92

مسجد میں وزیر اعظم کو بد دعائیں دینے والا شہری اب کہاں اور کس حال میں ہے…. ؟ حیران کن خبر آگئی –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسجد میں وزیر اعظم عمران خاں کو بد دعائیں دینے والا شہری اب کہاں اور کس حال میں ہے….. ؟ حیران کن خبر آگئی ۔۔۔ مرادن میں وزیراعظم عمران خان اور حکومت کو بد دعائیں دینے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔شہری نے عمران خان کو بددعائیں دینے کے لیے مسجد میں اعلان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں شہری مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اہل علاقہ سے اپیل کر رہا تھا کی وہ سب مل کر اجتماعی طور پر عمران خان کو بد دعائیں دیں۔

پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ شہری کی قریبا ڈیڑھ منٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپیل کرتا ہے

کہ تمام مرد اور خواتین مل کر دعا کریں کہ ہماری عمران خان سے جان چھوٹ جائے کیونکہ ان کے دور حکومت میں مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی قانون کے مطابق لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر پابندی عائد ہے

جس کی خلاف ورزی پر زیادہ سے زیادہ ایک ماہ کی قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں پٹرول مہنگا ہونے پر عوام کی جانب سے سخت احتجاج رنگ لایا ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے حکم جاری کر دیا ،

پاکستانی عوام کیلئے زبردست خوشخبری ۔ تفصیلات کے مطابق ان دنوں پاکستان میں جو مہنگائی کی سخت لہر آئی ہے اس نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور اس پر طرفہ تماشایہ کہ ہر پندرہ دنوں بعد پاکستان میں جو پٹرول کی قیمت بڑھائی جاتی ہے ا س سے پاکستانی شدید مشکلات کا شکار ہیں….. اور اپنی گاڑیوں میں پٹرول دلوانا ان وسعت سے باہر ہوتا جا جا رہا ہے ۔

READ MORE INTRESTING NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں