”عوام میں جا کرحکومت کا چہرہ بے نقاب کریں گے… “ محمد زبیر

”عوام میں جا کرحکومت کا چہرہ بے نقاب کریں گے“محمد زبیرسابق گورنر سندھ نے کہا کہ ہماری پارٹی نے ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج اور دھرنوں کا آغاز کردیا ہے، شہباز شریف نے پارلیمنٹ میں مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کے خلاف زبردست تقریر کی ہے.

مہنگائی، بیروزگاری اور غربت ملک کے بڑے مسائل ہیں اور غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے. احتجاج کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہے….. اور ہمارے احتجاج کا مقصد پی ٹی وی اور پارلیمنٹ کے دروازے توڑنا نہیں ہے

اور انہوں نے کہا کہ ہم کسی سول نافرمانی تحریک کا اعلان نہیں کر رہے ہیں قائد مسلم لیگ کا بیانیہ پورے ملک میں گونج رہا ہے اور یہ بھی بتاتا چلوں کہ احتجاج کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے. عوام میں جا کر حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں گے.

مہنگائی کی وجہ سے ہر جگہ تباہی ہے. معیشت، خارجہ پالیسی اور گورننس پر تحفظات ہیں. حالات عمران خان کے کنٹرول سے باہر نکل گئے ہیں. بلاول بھٹو زرداری نے بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے. ہو سکتا ہے پی پی ہمارے سٹیج پر نہ آئے لیکن اپنا احتجاج کر رہے ہیں.

حکومت کو اتنی آسانی سے چلنے نہیں دیں گے. عمران خان کا کرپشن کے خلاف بیانیہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے…… لندن سے شہباز شریف اور اسحاق ڈار کے حق میں فیصلہ آیا ہے. حکومت کو ان فیصلوں کو پڑھنا چاہیے.

Read more News below……

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں