عوام تیاری کر لیں سوموار تک موسم کیسا رہے گا محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی

عوام تیاری کر لیں سوموار تک موسم کیسا رہے گا… محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ روز جمعرات کو پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہاہے—– ۔ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔

محکمہ موسمیا ت کی رپورٹ کے مطابق آج جمعہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش/برفباری متوقع ہے ۔پنجاب

کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکا ن ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان ، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش / برفباری متوقع ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ بروز اتوار گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش / برفباری متوقع ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بروز سوموار ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد/مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

READ MORE INTERESTING NEWS HERE BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں