گاڑی سے موٹر سائیکل تک کا سفر ۔۔!! تبدیلی اپنے ہی اہم ترین ٹائیگر کو بھی لے ڈوبی، ناقابل یقین انکشافات –

گاڑی سے موٹر سائیکل تک کا سفر….!! تبدیلی اپنے ہی اہم ترین ٹائیگر کو بھی لے ڈوبی…، ناقابل یقین انکشافات –

پاکستانی عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور مہنگائی کا جن بے قابو دکھائی دینے کے بعد مشکلات کا شکار ہیں ——اور ان لوگوں میں دھرنے اور احتجاج کے دوران تحریک انصاف کو ساﺅنڈ سسٹم مہیا کرنیوالے ڈی جے بٹ بھی شامل ہیں

جو اپنی گاڑیاں چھوڑ کر موٹر سائیکل پر آگئے ہیں—- اورانکشاف کیا کہ ان کی واجب الاد ا رقم بھی تحریک انصاف نے معاف کروالی ۔ایک یوٹیوب چینل سے  خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جے بٹ نے بتایاکہ کفایت شعاری اچھی ہے،

عمران خان بھی یہی کہتے ہیں، گاڑیاں چھوڑ دی ہیں کیونکہ پونے دو سو کلومیٹر سفر کرنا ہوتا ہے اور گاڑی میں ایک دن کاخرچ دو ہزار روپے تک جا پہنچا تھا —-جس کی وجہ سے موٹرسائیکل لینا بہترسمجھا اور اب پٹرول کی مد میں ہی ڈیڑھ ہزار روپے بچ جاتے ہیں، یہ

اچھا فیصلہ ہے، کورونا کی وجہ سے میوزک سسٹم کا کام کرنیوالوں کا کام پہلے ہی ابترتھا۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کے لیے

جو کچھ کیا، وہ پیسے لے کر کیا، میں گمنام شخص تھا اور عمران خان نے مجھے اپنے دھرنے کا ہیروقرار دیا، دو کروڑ روپے لے کر بھی لوگ آنسو گیس کھانے سے بھاگ جاتے ہیں ، ہم سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ، 190روپے فی کلوگھی

لینے والے اب 360روپے کاخرید رہے ہیں، یہ ہورہا ہے اور سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کریں؟شاید سائیکل پر بھی آجائیں۔عمران خان سے واجب الادا رقم کے

بارے میں سوال کے جواب میں ڈی جے بٹ کاکہناتھاکہ 23جولائی 2015ءکو عمران خان نے وہ ساری رقم معاف کروالی جو 500دیگر وینڈرز کے بھی تھے ، کہ پہلے کے پیسے چھوڑیں، آگے چلیں اور ہم دیگر پارٹیوں کے ساتھ بھی چل رہے

ہیں، اب پیسے دینے والے تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ پیسے دے دیا کریں، ہم تحریری طورپر دے چکے ہیں اور پیسے معاف کردیئے۔ویڈیو دیکھئے عمران خان کے نام پیغام میں ڈی جے بٹ کا کہناتھاکہ ’ میں آپ کا ٹائیگر ہوں، عام لوگوں سے ملتے ہیں تو لوگ طعنے دیتے ہیں کہ کیسی لگی تبدیلی؟

مزہ آرہاہے—–؟ مجھ جیسے بے شمار ورکرز کو اسی صورتحال کا سامنا ہے، اگر اسی طرح غریب مزید پستا چلا گیا جو پس رہا ہے توہم آپ کا دفاع نہیں کرسکیں گے ‘۔

READ MORE INTERESTING ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں