تیل اور گھی کی قیمت میں 50 روپے تک  کی کمی! اسد عمر نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی –

تیل اور گھی کی قیمت میں 50 روپے تک  کی کمی…! اسد عمر نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی –

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)  وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا :کہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ طلب میں اضافےکےباعث ہوا….، اشیاکی قیمتیں صرف پاکستان نہیں،پوری دنیامیں بڑھیں ، دنیامیں خوردنی تیل کی قیمت میں 48فیصداضافہ ہوا،

تیل اورگھی کی قیمت میں 50روپےتک کمی ہوجائےگی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے پاکستان میں مہنگائی کا نہ صرف اعتراف کرلی:بلکہ وجوہات بھی کھول کر قوم کے سامنے رکھ دیں ، کہا کہ کوویڈ نے دنیا کو بند کر کے رکھ دیا تھا ،

امریکہ کی معیشت دس فیصد گری جبکہ بھارت کی معیشت بیٹھ ہی گئی ۔ ہمارے سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو دنیا نے سراہا ، ہم نے ضروری صنعتیں کبھی کھول کر ، کبھی بند کر کے چلتی رکھیں، عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی

قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث پاکستان میں پٹرول کی قیمت اس قدر بڑھی، ماہرین غور کر رہے ہیں کہ عالمی سطح پر قیمتیں کب نیچے آئیں گے ،حکومت پٹرولیم مصنوعات پرجتناریلیف دےسکتی تھی وہ دیا، ایک سال میں ایل این جی کی قیمت میں 135فیصداضافہ ہوا،

  چینی کی عالمی قیمت 53 فیصد بڑھی، پاکستان میں 15فیصداضافہ ہوا، چینی کی قیمت کاٹارگٹ 90روپےمقررکیاہے، یوریاکی عالمی قیمت 67،پاکستان میں 28فیصدبڑھی۔ہم لیوی سمیت دیگر

ٹیکسز کو انتہائی کم سطح پر لے آئے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف ملے ، ہم صرف
اپنے طرف سے عائد کردہ ٹیکسز ہی کم کر سکتے ہیں ، عالمی سطح پر پٹرول کی بڑھنے والی قیمتیں ہمارے اختیار میں نہیں۔اسد عمر نے کہا کہ کروڈ آئل کی قیمت تقریبا81فیصد بڑھی ہے ،ڈیزل پر سیلز ٹیکس 17 فیصد ہوتا تھا

جسے کم کر کے آج 10.3فیصد کر دیا گیا ہے ، ماضی میں اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجتا رہا مگر وزیر اعظم مسترد کرتے رہے ، اس وقت قیمتیں بڑھانے کی بجائے ٹیکسز کم کئے گئے ۔ آج دنیا میں اشیائے خورد و نوش اور انرجی کے ذرائع انتہائی مہنگے ہو گئے ہیں

مگر اب بھی پاکستان میں آٹا ، خوردنی تیل ، پیاز، مونگ کی دال ، ٹماٹر ، چینی اور انڈوں کی قیمت میں فرق کم ہے اس کے علاوہ ہر چیز پاکستان میں اپنے ہمسایہ ممالک سے بہت سستی ہے ۔

READ MORE INTERESTING ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں