اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کوووٹ دو گے ۔۔۔؟؟؟ –

اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کوووٹ دو گے …۔۔۔؟؟ –

لاہور (ویب ڈیسک) نامور صحافی محمد اکرم چوہدری اپنے ایک تبصرے میں لکھتے ہیں——مہنگائی،بدعنوانی اور نظام پر عدم اعتماد تین بڑے مسائل ہیں، ماضی میں پاکستان کے لیے بدامنی سب سے بڑا مسئلہ تھا۔

اس وقت امن و امان کی صورتحال مثالی ہے لیکن عوامی مسائل اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہلوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ عوام کا اعتماد صرف پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت سے ہی نہیں—- بلکہ موجودہ نظام سے بھی اٹھ چکا ہے۔

ہر طرف اقربا پروری ہے، اختیارات کے ناجائز استعمال، غیر ذمہ داری اور بدعنوانی کی وجہ سے مایوسی پھیل رہی ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے تین سال میں جس بے رحمی سے عوامی مسائل کو نظرانداز کیا گیا

اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ حکومت کے وزراء ڈھٹائی سے چیزیں مہنگی کرنے کے بعد نمک پاشی کرتے ہوئے ترقی یافتہ ممالک کی مثالیں پیش کرتے ہیں۔ مہنگائی، بیڈ گورننس اور بدعنوانی سے تنگ آئے عوام اپوزیشن کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

اگر حکومت تین برس میں عوامی توقعات پر پورا نہیں اتری تو
اپوزیشن نے بھی عام آدمی کو مایوس کیا ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتیں کہیں بھی عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور مزاحمت کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ عام آدمی کی ہمت جواب دے گئی ہے

لیکن حکومت نے عوام کے حقیقی مسائل حل کرنے کے بجائے چور چور کی رٹ لگا رکھی ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کو کسی نے احتساب سے نہیں روکا، عام آدمی کہیں احتساب کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنا اس کے اپنے مسائل ہیں۔

بدقسمتی ہے کہ حکومت نہ تو احتساب کے نعرے پر عمل کر سکی ہے اور نہ ہی عام آدمی کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ مسائل حل کرنا تو دور کی بات ہے مسائل کی طرف سنجیدگی سے دیکھا بھی نہیں گیا۔

گذشتہ چند دنوں میں ہونے والی مہنگائی کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف بچی کھچی عوامی حمایت سے بھی محروم ہو چکی اب صرف وہی حکومت کی حمایت کر رہے ہوں گے

جو کسی عہدے پر ہیں یا جنہیں مستقبل قریب میں کوئی عہدہ نظر آ رہا ہے… اس کے سوا کوئی ان حالات میں حکومتی اقدامات کا دفاع نہیں کر سکتا۔ جو شخص اتنی مہنگائی کے باوجود حکومت کا دفاع کر رہا ہے—- وہ یقیناً عام آدمی کے مسائل سے بے خبر ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے تین برس عام آدمی پر سب سے بھاری رہے ہیں

READ MORE ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں