وزیر اعظم کا داہنا ہاتھ سمجھی جانے والی ایک اور شخصیت نے اچانک استعفیٰ دے دیا – Qahani.com

وزیر اعظم کا داہنا ہاتھ سمجھی جانے والی ایک اور شخصیت نے,,,, اچانک استعفیٰ دے دیا –

 

Android App iOS App

وزیر اعظم کا داہنا ہاتھ سمجھی جانے والی شخصیت نے اچانک استعفیٰ دیدیا ، وجہ سامنے آ گئی ——-وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید چیمہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، جمشید اقبال چیمہ نے استعفا این اے 133 میں

ضمنی الیکشن لڑنے کیلئے بطور امیدوار نامزد کرنے پر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کو این اے 133 میں ضمنی الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی امیدوار نامزد کردیا ہے۔

جس پر جمشید اقبال چیمہ نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفا دے دیا ہے، جمشید چیمہ بطورجلد باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تحریک انصاف کے امیدوار حلقے میں انتخابی مہم شروع کررہے ہیں، اس دوران جمشیدچیمہ نے حلقے میں اپنے حمایتی دھڑوں کی حمایت کیلئے ملاقاتیں بھی شروع

کردی ہیں۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے ایم این اے پرویز ملک کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی ہے، 2018 میں اس حلقے سے پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری نے الیکشن لڑا تھا۔ لیکن اب پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ نے لاہور کے انتخابی حلقہ این اے133 کے ضمنی الیکشن کے لئے

متفقہ طور پر جمشید اقبال چیمہ کو پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ضمنی الیکشن میں امیدوار کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔ یاد رہے گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے ایم این اے پرویز ملک کے انتقال کے باعث این اے 133 لاہور کی نشست خالی ہوگئی ہے۔

عام انتخابات میں اس حلقے سے ن لیگی رہنماء پرویز ملک تحریک انصاف کے امیدوار اعجاز چوہدری کو ہرا کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ یہ نشست پرویز ملک کی پکی سیٹ سمجھی جاتی ہے، پرویز ملک پانچ بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ پرویز ملک 1997 سے پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور اب بھی رکن قومی اسمبلی تھے۔

پرویز ملک پرویز کا شمار مسلم لیگ (ن) کے جانثار اور وفادار ساتھیوں میں ہوتا تھا۔پرویز ملک لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بھی صدر رہے۔ تاہم مسلم لیگ ن نے تاحال اس نشست پر کسی امیدوار کو نامزد نہیں کیا۔ مرحوم پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز اور بیٹا بھی ارکان اسمبلی ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پرویز ملک کے اہلخانہ یا عزیزواقارب میں سے ہی کسی کو اس نشست پر امیدوار نامزد کرے گی۔

READ MORE NEWS ARTICLES ——-

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں