سرسوں کے تیل کا استعمال 40 سال کے ہو کر بھی 20 کے لگیں گے، یہ تیل بس جسم کے ان دو حصوں پر لگائیں اور جوانی کے مزے لوٹیں – Nation 92 News

سرسوں کے تیل کا استعمال 40 سال کے ہو کر بھی 20 کے لگیں گے، یہ تیل بس جسم کے ان دو حصوں پر لگائیں اور جوانی کے مزے لوٹیں – Nation 92 News

Home / دلچسپ و عجیب / سرسوں کے تیل کا استعمال 40 سال کے ہو کر بھی 20 کے لگیں گے، یہ تیل بس جسم کے ان دو حصوں پر لگائیں اور جوانی کے مزے لوٹیں

admin

15 hours ago
دلچسپ و عجیب

1,347 Views

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سرسوں کا تیل جِلد کی خوب صورتی اور حفاظت کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔یہ تیل سورج کی تمازت سے جھلس جانے والی جِلد کی درستی میں مدد کرتا اور جِلد پر موجود داغ دھبوں کو صاف کر کے اسے قدرتی نکھار بخشتا ہے ۔

سرسوں کے تیل میں حیاتین (وٹامن ای)کیخصوصیات بہت وافر مقدار میں ہوتی ہیں ۔جِلد کی اوپری سطح پر سرسوں کا تیل لگانے سے آپ کی جِلد سورج کی بنفشی شعاعوں کے اثرات سے محفوظ رہتی ہے ۔ سرسوں کے تیل کا جسم پر مساج جِلد کو تروتازہ ،جوان وصاف ستھرا کردیتا ہے اور خون کے دورانیے کو تیز کرنے میں معاونت کرتا ہے ۔یہ نہ صرف جِلدی تعدیہ (انفیکشن)ختم کرنے میں نہایت مفید ہے ،بلکہ جِلد کی سوزش وجلن کو کم کرنے میں بھی فائدہ مند ہے ۔اس کے علاوہ زخموں کو بھی بہت تیزی سے مند مل کرتا ہے ۔سرد موسم میں اکثر ہونٹوں کی جِلد خشک ہوجاتی ہے،جس سے ہونٹ پھٹ جاتے ہیں اور ان سے خون بھی رسنے لگتا ہے ۔سرسوں کا تیل پھٹے ہوئے ہونتوں کو اچھا کرنے کا بہترین علاج ہے ،لیکن اسے پھٹے ہوئے ہونٹوں پر نہیں لگائیں بلکہ رات کو سونے سے پہلے ناف میں دو تین قطرے ڈال کر سوجائیں اور یہ عمل روزانہ کریں ۔اس سے آپ جوان نظر آئیں گے اور آپ کی عمر کم نظر آئے گی ۔جلد میں نکھار آ جائے گا ۔ سرسوں کا تیل حیاتین اور معدنیات (منرلز)کا مجموعہ ہے ۔اس میں کثیر مقدار میں بیٹا کیروٹین ہوتی ہے ۔

بیٹا کیروٹین جسم میں جا کر حیاتین الف میں تبدیل ہوجاتی ہے ۔ یہ بالوں کے لیے نہایت مفید حیاتین قرار دی جاتی ہے ۔ سرسوں کے تیل میں فولاد ، چربیلا تیزاب (فیٹی ایسڈ) ،کیلشئم اور میگنیشئم جیسی اہم معدنیات پائی جاتی ہے ،جو بالوں کی نشوونما میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ۔ سرسوں کا تیل بالوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری غذائی اجزا فراہم کرتا ہے ۔ جس کی وجہ سے بال گرنا بند ہو جاتے ہیں ۔ یہ گنج پن کو ختم کرنے میں نہایت موٴثر ٹانک کا کام سر انجام دیتا ہے اور خشک و بے رونق بالوں کو چمک دمک و تروتازگی عطا کرتا ہے ۔یہ تیل سر کی جِلد میں تعدیے کے باعث ہونے والی خارش کے خلاف مدافعت کرتا اور اس سے نجات دلاتا ہے ۔ بالوں میں تیل لگانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ تیل کو ہلکا سا گرم کر کے اُس سے پندرہ منٹ تک سر کا خوب مساج کیا جائے ۔ بالوں کو ڈھانپ لیں اور دوتین گھنٹے بعد سرد ھو لیں ۔ یہ عمل بالوں کو ہر قسم کے جِلدی تعدیے سے بچا کر انھیں لمبا ، گھنا اور خوب صورت بنا تا ہے ،جس سے بال گرنا بند ہو جاتے ہیں ۔

Check Also



اسے کہتے ہیں طاقت۔۔۔150 سے زائد بچوں کا باپ اس کرسمس پر اتنا خوش کیوں ہے جانیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قدیم بادشاہوں کی درجنوں بیویاں اور سینکڑوں بچے ہونے کے متعلق واقعات …

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں